بریکنگ نیوز

چین مالیاتی شعبوں میں کشادگی پر مبنی پالیسز کے استحکام کیلئے پر عزم

14-pic-1.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ پیپلز بینک آف چائینہ اور اسٹیٹ ایڈ منسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے حال ہی میں ملک میں اہل غیر ملکی سرمایہ جاتی اداروں اور غیر ملکی اہل سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کوٹے کی حدود ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سرمایہ کاری کوٹے کی حدود سے متعلق شرائط کو غیر ملکی رینیمبی کوالیفائیڈ سرمایہ کاری اداروں کے لیے ممکنہ حدود کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کوٹہ حدود کو ختم کرکے اس بات کی بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ملک کو جس کرنسی میں چاہین ادائیگی کر سکتے ہیں اس ضمن میں سیکیوریٹیز سرمایہ کاری کو منافع کے زریعے بیرونی ترسیلات کو زر کے حوالے سے بھی آسان بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور دیگر متعلقہ پابندیوں کو بھی مرحلہ وار سہل بنانے اور ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ چین کی حکومت کے ان اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری اداروں کی سہولت سے ملک منڈی میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ چین نے اس سے قبل2003میں اہل غیر ملکی سرمایہ کاری اداروں کو منظوری دی گئی تھء جس کے تحت مالیاتی منڈی کو کھولنے کے حوالے سے ایک نئی ونڈو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے حکومتی ادارون کی جانب سے مالیاتی منڈی کو کھولنے کے لیے مسلسل نئے عوامل کو بھی یقنی بنایا جا رہا ہے، چین نے 2014میں شنگھائی، ہانگ کانگ اسٹاک کنٹیکٹ پروگرام دو سال کے لیے شروع کیا، اور اس دو طرفہ اففتاحی ماڈل کے زریعے چین کی مالیاتی منڈی کو دنیا بھر میں بھر پور اقتصادی استحکام حاصل ہوا ہے۔ اور اس افتتاحی منصوبے کو تیزی سے تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ اس طرح سے باہمی فوائد اور مشترکہ نمو کے حصول کے لیے چینی مالیاتی منڈی ایک ہراوال کردار ادا کر رہی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ چند برسوں میں مثبت اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس لیے ان اقدامات کو متحرک انداز میں پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ یوں جاری کوششوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری پر مشتمل ان اداروں کے لیے چین میں ممکنہ سرمایہ کاری کے پھیلاؤ اور استحکام کے حوالے سے تحفظ پر مبنی پالیسز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حالیہ اعدادوشمار کے نتایج کے مطابق حالیہ جاری ان اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری اداروں کی نا صرف ساکھ مستحکم ہوگی بلکہ ان چار سو سائد غیر ملکی سرمایہ کاری کے اداروں کی مثبت پیش رفت کے چین کی مالیاتی منڈی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ عالمی سطع پر رواں سال کے آغاز سے کرونا وائرس کے حوالے سے مالیاتی عوامل اور اقتصادی منڈیاں کو بہت نقصانا ت کا سامنا ہے، لیکن چین کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے تناظر میں یہ ادارے بہت پر امید ہیں اور چین میں مستحکم سرمایہ کاری اور محفوظ عوامل کے حوالے سے بہت پر امید ہیں۔ اس حوالے سے چین کی اے شیئر مارکیٹ میں 200سے زائد کمہنیز نے Q1میں سرمایہ کاری کی ہیدوسری جانب حالیہ جاری اعدادوشمار کے نتائج کے مطابق چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران براہ راست سرمایہ کاری کے حوالے سے14.44 بلین کی آمدن ریکارڈ کی گئی ہے۔ اور ان حالیہ جاری اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری اداروں اور سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے امکانات کو بہت پر امید قرار دیا ہے۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران چین کی میعشت سے مثبت عوامل سامنے آئے ہیں، ملک کے لیے نئے کاروباری ماڈلز اور نئی محرکات تیزی سے یقینی بنائے جا رہے ہیں دوسری جانب صنعتی ترقی نے بھی مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ چین کی مالیاتی صنعت نے گزشتہ برسوں کے دوران اقتصادی ترقی کو کشادگی پر مبنی پالیسز کے تسلسل سے یقینی بنایا ہے۔ چین نے مالیاتی شعبوں کیساتھ ساتھ غیر ملکی ایکویٹی تناسب پر عائد پابندیوں کو ختم کر دیا ہے اور ملک میں بینکنگ کارڈ کاروبار کو ایک نئی جہت سے متعارف کروایا ہے۔ اس ضمن میں بیجنگ اور شنگھاہی میں بھی اس حوالے سے اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چین کا افتتاحی پروگرام شیڈول کے اہداف کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ مزید یہ بھی یقین کیا جا رہا ہے کہ چین کی جانب سے کشادگی پر مبنی پالیسز اور حکمتِ عملی کے تسلسل سے چینی مالیاتی منڈی میں لچکدار عوامل کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اور مالیاتی صارفین اور سرمایہ کاروں کو مزید منافع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان عوامل سے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہونگے، اور انہیں طویل مدتی فوائد اور پائدار ترقی اور ڈیولپمینٹ میں مدد حاصل ہوگی۔۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ