بریکنگ نیوز

عظمی خان کی پریس کانفرنس : پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

hqdefault.jpg

معروف اداکارہ عظمی خان نے لاہور میں جمعرات کے روز اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی ، اس موقع پر عظمی خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ وہ تمام میڈیا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس واقعہ پر عظمی خان کا ساتھ دیا اور اس وجہ سے گزشتہ رات مقدمہ درج ہوا ، عظمی خان کے وکیل نے کہا کہ ملک ریاض اتنے با اثر ہیں کہ ابھی تک نہ تو پولیس نے کسی گرفتاری کا سوچا ہے اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست عدالت میں دی گئی ہے ، عظمی خان اور عثمان ملک کے حوالے سے انہوں نے تصدیق کی کہ عظمی خان اور عثمان ملک ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں دو سال سے ان کا تعلق ہے اور عثمان ملک ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے عثمان ملک کی فیملی اور عظمی خان کی فیملی کے درمیان جتنا رابطہ ہوا اس کے ثبوت اور شواہد موجود ہیں ، جبکہ دسمبر دو ہزار انیس میں عظمی خان نے شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اب ایک نارمل دوست کی طرح یہ ملتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ ملک نے اپنے ویڈیو بیان میں تصدیق کی کہ وہ اس رات وہاں پر موجود تھیں جہاں یہ واقعہ ہوا اس کا مطلب ہے کہ وہ اس گھر میں جو نہ ان کا تھا نہ ان کے شوہر کا تھا وہاں وہ موجود تھیں اور ہنگامہ کیا تشدد کیا یہ چار سو باون پی پی سی جرم ہے جس کی سزا سات سال ہے اور یہ جرم ناقابل ضمانت ہے ، جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے کیوں کہ جس گھر میں یہ واقعہ ہوا وہ گھر پر عظمی خان کرایہ دار ہے اور اس کا تحریری ثبوت موجود ہے
اس سے قبل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اداکارہ عظمیٰ خان نے چند خواتین کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جن کے بارے میں اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ وہ معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں اور انہوں نے مسلح گارڈ کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس کر اشتعال انگیزی کی۔یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اداکارہ نے پولیس کو شکایت درج کروائی جس کی روشنی میں رات گئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے تھانے میں درج کیا گیا جس میں اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ’ آمنہ ملک، اور ملک ریاض کی بیٹیاں پشمینہ ملک اور عنبر ملک‘ چاند رات کو مسلح ملزمان کے ہمراہ ان کے گھر کا اندرونی دروازہ توڑ کر داخل ہوئیں اور ان پر ان کی بہن پر اسلحہ تانا۔
ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عثمان نے اداکارہ کی بہن کو شیشے کی بوتل ماری جس سے وہ زخمی ہوگئی ہیں جبکہ پشمینہ اور عنبر ملک نے اداکارہ اور ان کی بہن پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ’تینوں خواتین نے ہم پر تشدد کرنے کے ساتھ تضحیک کی اور غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا اور ایک گارڈ کو کہا کہ اسے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناؤ‘۔عظمیٰ خان نے اپنی درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ ملزمان نے سارے گھر کا سامان توڑنے کے علاوہ تجوریاں توڑ کر قیمتی سامان بھی نکال لیا اور ہماری منت سماجت کرنے پر انہوں نے دھمکیاں دے کر عثمان ملک سے دور رہنے کا کہا‘۔اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مسلح ملزمان ان کے گھر سے تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اپنے ساتھ لے گئے جس میں آئی فونز اور ہیرے کی انگوٹھیاں شامل ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان کے خوف اور طاقت کی وجہ سے ہم دو دن خاموش رہے ساتھ ہی یہ استدعا کی کہ ہمارا میڈیکل کروایا جائے اور انصاف دلایا جائے۔
اداکارہ عظمیٰ خان کو خاتون کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور بغیر کسی امتیاز کے انہیں انصاف فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ویڈیو میں ایک خاتون کو اداکارہ پر چیختے چلاتے اور عثمان نامی شخص کے ساتھ ’غیر اخلاقی تعلقات‘ رکھنے کا الزام لگاتے سنا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں گارڈز کو اداکارہ کو پکڑتے اور ہراساں کرتے دیکھا گیا جبکہ ایک خاتون انہیں جوتے سے مار رہی تھی اور عظمیٰ خان پر شیشے سے بنی سجاوٹی اشیا بھی پھینکی گئیں۔
اسی طرح کی ایک اور ویڈیو میں گھر کا لیونگ روم دکھایا گیا جہاں ہر جانب ٹوٹی ہوئی اشیا بکھری ہوئی تھیں جبکہ گھر کے فرش پر خون کے نشانات واضح تھے۔بڑی تعداد میں لوگوں نے اس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کیا جس میں کچھ خواتین چند مردوں، جو سیکیورٹی گارڈ معلوم ہوتے ہیں، ان کے ہمراہ اداکارہ عظمٰی خان کے گھر میں گھس کر انہیں اور ان کی بہن سے سوال جواب کرتے نظر آئیں۔بعدازاں خود کو عثمان ملک کی بیوی کہنے والی خاتون آمنہ ملک نے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ عثمان ملک کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلے تو میں یہ واضح کردوں کہ عثمان ملک کا ریاض ملک حسین سے کوئی تعلق نہیں وہ ان کے قریبی عزیزوں میں سے نہیں ہیں اور حسان خان نیازی ملک ریاض کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور حسان خان نیازی کی ملک ریاض سے آپس کی لڑائی ہے اور وہ پیسے لینے کے لیے یہ سب کررہے ہیں‘۔ساتھ ان خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاں تک کسی اور کے گھر میں گھسنے کی بات ہے ‘تو وہ گھر ان لڑکیوں کا نہیں بلکہ میرے شوہر کا دوسرا گھر تھا جہاں میں ان کا پیچھا کرتے ہوئے گئی اور میرا حق ہے کہ میں وہاں جاسکتی ہوں’۔خاتون نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ’میں نے اپنی 13 سال کی شادی شدہ زندگی کو بچانے کے لیے اس لڑکی (اداکارہ) کو متعدد وارننگز دی تھیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں جب میں نے اس سے رابطہ کیا ہو‘۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ اس سب میں سب سے زیادہ قصور وار میرے شوہر ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ