بریکنگ نیوز

ہم عوام پاکستان” اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے سیاسی جماعت کا اعلان”

100053214_628970694364048_8948565804325011456_n.jpg

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک میں اسلامی ، صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے ’’ ہم عوام پاکستان‘‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا گیا ہم عوام پاکستان کے چیئرمین طاہر عزیز نے کراچی پریس کلب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس بھی کی تھی جبکہ پیر کے روز اسلام آباد میں بھی پریس کانفرنس کے زریعے نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ، چیئرمین طاہر عزیز نے کہا ہے کہ حکومت نا اہل ہے عوام کی مشکلات کو سمجھے بغیر ملک کو مزید معاشی بحران کی طرف لے کر جا رہی ہے ، حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں اس کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مشکلات اور پریشانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، ڈالر کی قیمت ایک سو ساٹھ روپے ہو گئی ملک پر جو قرض ہے وہ اس وجہ سے بھی کئی گنا بڑھ گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم جس اسلامی صدارتی نظام کی بات کرتے ہیں اس کے لیے ہم نے ہر شعبے کے ماہر افراد کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور ہر قسم کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ٹیم ممبران کا انتخاب کر رہے ہیں ملک پر چند مخصوص خاندانوں نے قبضہ کر رکھا ہے وہ ہر دور میں کسی نہ کسی شکل میں حکومت میں موجودہوتے ہیں اور ان کو یہ نظام تحفظ بھی دیتا ہے اور ہر دفعہ موقع بھی دیتا ہے ، ہم نئے نظام کے لیے سڑکوں پر بھی آئیں گے اور عوام کو اکھٹا کریں گے تاکہ وہ براہ راست ریفرنڈم کے زریعے صدر کا چناو کریں ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل ارشد جمال نے کہا کہ گزشتہ ستر برس سے جتنی بھی سیاسی جماعتیں ملک میں قابض رہی ہیں کسی نے بھی ملک کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی عوام کی حالت بدلی ، ہر گزرتے سال ملک میں عوام کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے ، یہ جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں یہ بتائیں کسی ایک جماعت میں بھی جمہوریت ہے جس نے اس ملک پر حکومت کی ہے ، کس بڑی سیاسی جماعت کے اندر جمہوریت ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ صرف خاندانی سیاست خاندانی لیڈر ہیں اس لیے ہم اس فرسودہ نظام سے عوام کو نکالنا چاہتے ہیں اور اس کا واحد حل صدارتی نظام ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور اس کی عوام سے محبت ہے اس لیے ہم نے یہ سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کی اسی فیصد تنظیم سازی مکمل کر لی ہے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں عوامی مسائل حل کیے جائیں قادیانیوں کو اہم عہدوں سے ہٹایا جائے ، مطالبات پورے نہ ہوئے تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ