بریکنگ نیوز

عالمی سطع پر غربت میں کمی کے حوالے سے چین کے اقدامات

filipino-chinese-children-2.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ژی جنپنگ نے حال ہی میں اس عظم کا اظہار کیا ہے کہ چین جلد ہی کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر کنٹرول پانے میں کامیاب ہو جائیگا، اور اس کیساتھ ساتھ چین عالمی سطع پر غربت میں کمی کے حوالے سے اہداف کے حصول کے لیے کوششوں کو جاری رکھے گا، چینی صدر شی جننگ نے اس عزم کا اظہار چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے 13ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں معاشی شعبوں کے قومی سیاسی مشیروں کے مشترکہ پینل میں شریک ہوتے ہوئے خطاب میں کہا، انہوں نے جو کہا وہ ایک بار پھر سے چینی عوام اور تاریخ سے سی پی سی کے زریعے کیئے گئے پختہ وعدے کی تکیمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا، 2020ایک ایسا سال ہے جب چین کا مقصد ہر لحاظ سے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر اور عالمی سطع پر غربت میں کمی کے حوالے سے فیصلہ کن فتح حاصل کرنا ہے، اس حوالے سے چین غربت میں خاتمے کی تاریخ میں ایک اہم باب رقم کرنے جا رہا ہے اور اعتماد، عزم اور پوری استقامت کے ساتھ اپنی کوششوں کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے، چین ایک کثیر آبادی کا حامل ملک ہے اور غربت نے چینی قوم کو سینکڑوں سالوں سے مشکلات سے دوچار کیئے رکھا ہے، اور چین کی جانب سے یہ قابلِ زکر کامیابی غربت میں کمی کی عالمی کوششوں کو نمایاں طور پر متاثر کریگی، چین کا عالمی سطع پر غربت کے خاتمے کے حوالے سے جاری کوششوں کا مقصد لوگوں کو ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے، گزشتہ چالیس برسوں میں چین نے اصلاحات اور کشادگی پر مبنی پالیسز کی بدولت سی پی سی نے چین کی عوام کو اس حوالے سے ایک متحرک عمل کا حصہ بنایا ہے اور اس عرصے میں چین نے عالمی سطع پر غربت کے حوالے سے کی گئی مجموعی کوششوں میں 70فیصد تک حصہ ڈالا ہے اور 800ملین سے زائد افراد کو انتہائی غربت کی سطع سے نکال کر انکے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا ہے، 2012 میں 18ویں سی پی سی کے نیشنل کانگریس کے انعقاد کے بعد سے چین نے مسلسل سات برسوں میں 10ملین سے زائد آبادی کو انتہائی غربت کی سطع سے کامیابی سے باہر نکالا ہے، اور اس طرح سے مجموعی غربت میں کمی کا تناسب 10فیصد سے اعشاریہ چھ فیصد رہ گیا ہے، اس طرح سے چین نے غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم کوششوں کو حاصل کیا ہے، چین کی اعلی سطع قانون سازی اور سیاسی مشاورتی تنظیم کے دوسرے اجلاس نے غربت کے خاتمے اور کمی کے حوالے سے عالمی توجہ حاصل کی ہے، جس میں جنرل سیکرٹری ژی جنپنگ نے زور دیا کہ لوگ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے غربت کا شکار نہ ہوں، سرکاری رپورٹ میں یہ امر بھی واضح کیا گیا، غربت کا خاتمہ ایک لازمی امر ہے ہمیں ہر لحاظ سے ایک اعتدال پسند اور خوشحال معاشرے کی تکمیل کی جانب کوششوں کو یقینی بنانا چاہیے۔ مزید براں نیشنل پیپلز کانگریس کے ڈپٹیزاور سی پی پی سی سی کے اراکین نے دیہی علاقوں کے لوگوں کے حوالے سے اس عزم کا بھی اظہار کیا کپ انہیں خوراک اور لباس کے حوالے سے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور عوامی سطع پر بنیادی تعلیم، صحت طبی خدمات اور محفوظ رہائش تک خدمات یقینی بنائی جائیں گئین، اس ضمن میں چینی حکومت کا پختہ موقف اس امر کی دلیل ہے کہ چین اپنی استقامت سے ملک میں غربت میں کمی کے حوالے سے قائم اہداف کو با آسانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، اس ضمن میں چینی صدر شی جنہنگ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ چین سوشلزم کی تعمیر و ترویج کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اور ساتھ ملک کر مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنایا جائیگا اور چینی خصوصیات کیساتھ سوشلزم کو بھر پور انداز میں جاری و ساری رکھا جائیگا، غربت کے خلاف جنگ جیتنے اور انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے چین اپنے اقدامات کو یقینی بنائے گا، اس تمام تناظر میں پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ملک میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیش رفت اپنے اداروں کی فعال عوامل سے یقینی بنائی ہے، انہوں نے کہا کہ چین کے حالیہ مہینوں میں ایک طرف کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے اور دوسری طرف غربت میں کمی کے حوالے سے جاری اقدامات کو بنا کسی رکاوٹ کے جاری رکھا ہے، اسی تناظر میں ایک روسی گزٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا چین کی غربت کے خاتمے کے حوالے سے جاری اقدامات کو متاثر نہیں کریگا، چین دنیا بھر کے ممالک کیساتھ غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہے اور چین میں اقوامِ متحدہ کے کوارڈینیٹر نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو اپنے ممالک میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین سے سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ وبا کے باوجود چین رواں سال غربت میں خاتمے کے حوالے سے اپنے اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لے گا، اور اقوامِ متحدہ کے 2030کے حوالے سے قائم اہداف کی تکمیل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ کے دفتر برائے جنوبی تعاون کے ڈائریکٹر جورج جینٹک نے کہا ہے کہ چین عالمی دنیا کو خصوصی طور پر گلوبل ساؤتھ کو تعاون کے حوالے سے ایک مثال فراہم ک ررہا ہے، اور مثبت معاشی پالیسز اور سماجی عوامل کی بدولت چین ایک بڑے پیمانے پر انتہائی غربت سے دوچار آبادی کو انتہائی غربت سے نکالنے میں کامیاب ہوا ہے، چین عالمی سطع پر غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے، اور اس حوالے سے دنیا کے ترقی پزیر ممالک کو تعاون فراہم کر رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی سطع پر غربت کے خاتمے کے لیے چین اقوام متحدہ، عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کو بھر پور انداز میں فنڈنگ بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس ضمن میں چین کے دو سیشنز کی جانب سے عالمی سطع پر غربت کے خاتمے کے لیے بھر پور عزم کا اظہار کیا گیا اور اقوام متحدہ کے ایجنڈا برائے 2030کے لیے بھر پور تعاون کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ عالمی سطع پر غربت میں خاتمے کے عوامل کو یقینی بنایا جائے، بنی نوع انسان کے ایک مشترکہ مستقبل کیساتھ ایک ایسی کمیونٹی کا قیام جن کے مفادات اور مستقبل ایک دوسرے سے منسلک ہو اور غربت کے خاتمے کی عالمی پیش رفت اورایک خوشحال دنیا کی تعمیر تمام ممالک کا مشترکہ انتخاب ہوگا

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ