بریکنگ نیوز

چین کی سرکاری ورک رپورٹ میں پہلی بار نئے انفراسٹرکچر کی شمولیت

15.png

(خصوصی رپورٹ):۔ رواں سال چین کی حکومتی ورک رپورٹ میں پہلی مرتبہ نئے انفراسٹرکچر کے تصور کو پیش کیا گیا ہے، جس میں نیکسٹ جنریشن انفارمیشن نیٹ ورک اور 5Gایپلی کیشنز کو بڑھانے اور نئے تونائی آٹو موبائلز کے وسیع استعمال کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے اس ضمن میں صنعتی صارفین کی جانب سے بڑھی طلب کو تیز کرنے اور صنعتی اپ گریڈ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ رواں سال موثر سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے چینی حکومت کی کوششوں سے نئے بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کے نئے اقدامات کے لیے بڑے منصوبوں کو ترجیع دی جائیگی، تاریخ کے اس خاص وقت میں سیاسی مشاورتی اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں سنگا پور کے اخبارلیئنے زیاباؤ نے ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ اقتصادی علاج اس سال ایک خاص توجہ اور چینی معیشت کے حوالے سے تعین کریگا، مزید نئے انفرا سٹرکچرز کے حوالے سے چین میں عوام کی جانب سے بہت سی توقعات وابسطہ کی جا رہی ہیں تاکہ رواں سال کے آغاز سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے جاری اثرات اور امکانات کا ازالہ کیا جا سکے، اور ملک میں جدید ترقی اور تیز ترین ڈیویلپمینٹ کی بنیاد رکھی جا سکے۔ دوسری جانب یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ نیا انفرا سٹرکچر ہماری زندگیوں کو کیسے تبدیل کر رہا ہے، حکومت کی ورک رپورٹ میں ایک واضح جواب دیا گیا ہے تاکہ اگلی نسل کے انفارمیشن نیٹ ورک اور 5Gایپلی کیشنز کوبڑھایا جا سکے۔ 5جی آج کی بجلی کی سہولیات کی طرح مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک بنیادی انفرا سٹرکچر بن جائیگا، جو ہر صنعت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایک بنیاد فراہم کریگی، مثال کے طور پر صنعت کے شعبے کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران فایؤ جی ٹیکنالوجی کا استعمال ووہان کے لینزشان ہسپتال اور ووہان کے یونین ہسپتال کے مغربی کیمپس نے سی ٹی امیجز اور دیگر متعلقہ علاج کے لیے کمانڈ سینٹر میں استعمال کیا گیا، اور بعد ازاں اسے طبی ماہرین نے کلاؤڈ سرور کی مدد سے آگے بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی ٹیکنالوجی میں وسیع بینڈوتھ، شامل ہیں فایؤ جی ٹیکنالوجی کے طبی پیمانے پر استعمال سے رابطے کے ادراک کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس حوالے سے ماہرین کی آن لائن مشاورت کو استعمال کرنے اور طبی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے طبی دنیا میں ایک انقلاب کے لیے بھی استعمال ہو رہا ہے۔ نا صرف صحت کے شعبوں میں بلکہ فایؤ جی ٹیکنالوجی کو گاڑیوں، آٹو پائلٹ، صنعتی انٹر نیٹ، سمارٹ ہومز، اور سمارٹ سیٹیز کے انٹر نیٹ نیٹ ورکس کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، فایؤ جی کے حامل نئے کنیکشن مستقبل کے حوالے سے لا محدود تخیل پیش کر رہا ہے، نئے انفرا سٹرکچر سمارٹ دنیا میں ڈیٹا موازنہ، بجلی سے متعلق کمپیوٹنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ لائٹ، ٹی وی اور دیگر آلات سے رنگین انداز میں کمپیوٹنگ پیش کرتے ہیں، مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا کے تخیل کو سمجھنے کے لیے نئے انفراسٹرکچر کنیکشن بہت سے نئے اقدامات کو یقنی بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب فایؤ جی ٹیکنالوجیز کی مدد سے بہت سی صنعتوں کو باہم مربوط کیا جا سکتا ہے، اور دنیا کو اعدادوشمار کی بڑی لہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایک آٹو پائلٹ گاڑی ایک دن میں 64TBڈیٹا تیار کرتی ہے، جس سے 32ہارڈ ڈسکس کو بھرا جا سکتا ہے، سپر کمپیوٹنگ کی صلاحیت کے بغیر یہ اعدادوشمار اپنی مناسب قیمت نہیں بنا سکتے، اس کیساتھ ساتھ یہ ٹیکنالوجی پیداوار اور فیصلہ سازی کے امور میں بہترین مدد فراہم کر سکتی ہے۔ ان عوامل کی مدد سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں بادلوں اور ٹرمینلز پر بڑا ڈیٹا تیار کیا جا سکے گا، لہذا جہاں اعدادوشمار زیادہ ہوتے ہیں وہاں کمپیوٹنگ کرنا ضروری ہے، تاکہ ڈیٹا کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ صنعتی ڈیجیٹلائزشین کو تیز کیا جا سکے، واضح رہے کہ نیا کنکشن اور نیا کمپیوٹنگ، نئے بنیادی ڈھانچے کا اہم ترین عنصر ہے، نئے کنکشن اور نئے کمپیوٹنگ کی مدد سے بااختیار صنعتیں اب ڈیجیٹل انفارمیشن کو تیزی سے یقینی بنا ہی ہے، اور اسی طرح سے جدید تقاضوں کے مطابق خود کو اپ گریڈ بھی کر رہی ہے۔ جنوب مشرقی چین کے صوبے فوزیان زیامن میں ایک تمام منظر نامے والی سمارٹ پورٹ کو کام میں استعمال کیا گیا ہے، جس سے ہر سال دس ملین یوآن تک کی مزدوری کی بچت یقینی بنائی جا سکے گی۔ فایؤ جی کلاؤڈز اوراے آئی جی ٹیکنالوجیز کا استعمال سمارٹ ہوائی اڈوں کی تعمیر پر بھی کیا جا رہا ہے، اس کی مدد سے ہر سال چالیس لاکھ مسافر فیری بسوں سے آزاد ہو جائیں گے، مشرقی چین کے صوبے جیانگسو میں ان ٹیکنالوجیز کی مدد سے ایک سمارٹ واٹر افیئر سسٹم چلایا جا رہا ہے اور اس کی مدد سے شہر کے پانی کو صاف بھی کیا جا رہا ہے۔ مستقبل میں نئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی یقینی طور پر تیز رفتار معاشرے کو ڈیجیٹلائزڈ اپ گریڈیشن کی جانب لیکر بڑھ رہی ہے، جس سے ہمارے پاس نئے تجربات سامنے آ رہے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ