بریکنگ نیوز

سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب طلبی انتقامی کاروائی ھے.، سینیٹر سحر کامران

president-asif-ali-zardari-special-interview-to-pakistani-media-2nd-june-2013.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران نے حکومت اور نیب کے اس رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جسکے تحت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب کورٹ میں طلب کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ صدر زرداری کو خرابی صحت کے باعث ویسے بھی استثنی حاصل ہے اور کرو نا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بے حد ضروری ہے کہ انھیں عدالتوں میں حاضری سے استثنی دیا جاۓ لیکن افسوس کہ حکومت اندھی ہو چکی ہے لیکن عدلیہ کو انسانی زندگیوں کا احساس ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اکثر جج صاحبان اور عدالتی عملہ بھی اس وائرس سے متاثر ہوۓ ہیں لیکن ان حالات کے باوجود ایک علیل شخص کو عدالت میں طلب کرنا عقل سے بالا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت اور نیب کورٹ کو کورونا کے پھیلاؤ اور انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات کو سمجھنا چاہیے۔ سابق صدر کی صحت اور زندگی کو خطرے میں نہ ڈالا جاۓ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کے اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کی جا چکی ہے جسمیں غیر ملکیوں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ حکومت عوام کو جواب دے ان پیسوں کا جو کرونا سے متاثرہ مریضوں پر خرچ ہوۓ ہیں۔ نیب کورٹ ان کا حساب کیوں نہیں مانگتی۔ کرو نا وبا پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری ہمارے سامنے ہے۔ اگر حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو آج حالات اور ہوتے اور وارننگ نہ دی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت پسند سوچ کو کچلنے کا جو آپریشن نیازی حکومت نے شروع کیا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ عدالتوں کو چاہئے کہ ان حالات کا فوری نوٹس لئیں، اور حکومت سے جواب طلب کریں۔ صدر زرداری نے پہلے بھی حالات کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی وہ پر عزم ہیں ۔ تاہم ان حالات میں انکی عدالتوں میں حاضری انکی صحت کے لئے بالکل ٹھیک نہیں اور عدالتوں کو اس پر نظر ثانی کرکے کہ ان کو حاضری سے مستغنی قرار دیا جائے ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ