بریکنگ نیوز

کیا واقعی سرکاری ملازمین گھر بیٹھے ہوئے تنخواہیں لے رہیں ہیں ؟

FB_IMG_1592068316479.jpg

ایسا پراپگنڈہ جو نفرت کا باعث بن رہا ہے
اردو الرٹ اداریہ

بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے سرکاری ملازم گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں. ایسا لگتا ہے کہ جیسے بجٹ سے قبل ایک طرح سے سرکاری ملازمین کے خلاف باقاعدہ پلاننگ کے تحت نفرت پھیلائی گئی ہے.
لیکن کیا واقعی ایسا ہے کہ سرکاری ملازم گھر بیٹھے ہیں اور ملک کا نظام سرکار کے بغیر چل رہا ہے؟؟؟
اس وقت پولیس سڑکوں پر ہے، ناکے بھی لگ رہے ہیں، ٹریفک پولیس بھی موجود ہے ، ڈاکٹروں کی چھٹیاں بند ہیں، بجلی، سوئی گیس کے بل آ رہے ہیں، ان کی سپلائی جاری ہے اور اگر کہیں ٹرانسفارمر یا لائن کا مسئلہ ہو تو وہ حل ہو رہا ہے یعنی یہ محکمے بھی کام کر رہے ہیں، ڈاکخانہ کھلا ہے ، بجٹ تیار کیا گیا ہے یعنی فنانس والے بھی آتے ہیں، عدالتیں لگ رہی ہیں یعنی عدالتی عملہ بھی آ رہا ہے، فوج بھی چھٹی پر نہیں ہے، خاکروب بھی صفائی کر رہے ہیں یعنی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ یا کارپوریشن والےبھی ڈیوٹی پر ہیں. پارکس میں پودوں کو پانی لگتا ہے یعنی پی ایچ اے والے بھی ڈیوٹی پر ہیں اتوار بازار لگ رہے ہیں، منڈی کھلی ہے یعنی ایگریکلچر اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی آتا ہے، ٹرینیں چل رہی ہیں تو محکمہ ریلوے کے ملازم بھی ڈیوٹی پر آ رہے ہیں
سول ایوی ایشن پی آئ کے ملازمین بھی مسلسل ڈیوٹی دے رھے ہیں. پاسپورٹ آفس اور نادرا کے سینٹر بھی کھلے ہیں اسکولوں میں ان لائن تدریسی عمل جاری ھے یہی حال یونیورسٹیوں کا بھی ھے جہاں ایچ ای سی کی ھدایات پر ان لائن تدریسی عمل جاری ھے.
ٹریفک وارڈن سٹرکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھے ھوئے ہیں
ڈاکخانے کا نظام چل رھا ھے ڈاکیا ڈاک کی ترسیل کر رھا ھے. .
چیف سیکرٹری روزانہ اجلاس کر رہے ہیں یعنی سیکرٹریٹ بھی چل رہا ہے،. وزیر اعلی بھی اجلاس کر رہے ہیں اس کا مطلب ان کا دفتر بھی کھلا ہے،سٹیٹ بنک اور دیگر سرکاری بنک بھی کھلے ہیں. صرف اساتذہ چھٹی پر ہیں کیونکہ ان کا تعلق براہ راست آپ کے بچے سے ہے اور تعلیمی ادارے کھولنے سے آپ کے بچے متاثر ہو سکتے ہیں، ان اساتذہ کی ویسے الیکشن اور دیگر ڈیوٹیز لگتی رہتی ہیں. اور یہ اساتذہ بھی اب آن لائن کلاسز لے رہے ہیں. اور جامعات میں تو ریسرچ ایکٹیوٹی ہمیشہ جاری رہتی ہے.
المیہ یہ ہے کہ اب ہماری سوچ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی کسی پوسٹ تک ہی محدود ہوتی ہے،. کاونٹر چیک یا تحقیق ہم کرتے نہیں. حکومت نے کہا تھا کہ کورونا میں فرنٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے پولیس اور ڈاکٹروں کو ڈبل تنخواہ دی جائے گی، ایسا کچھ نہیں کیا گیا اور اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی روک لیا گیا ہے.
بہرحال تنخواہ کا معاملہ الگ ہے لیکن نفرت پھیلانے کے لیے پھیلائے گئے پراپگنڈے سے بچا کریں. یاد رکھیں جس دن سب سرکاری ملازمین چھٹی پر چلے گئے اس دن ملک کا نظام رک جائے گا

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ