بریکنگ نیوز

پروفیسر وارث میر کی قومی خدمات کو سندھ اسمبلی میں خراج تحسین پیش

IMG-20200615-WA0035.jpg

سندھ اسمبلی کا یہ ایوان پاکستان کے ممتاز دانشور اور صحافت کے استاد پروفیسر محمد وارث میر کو جمہوریت،انسانی حقوق، آزادئ صحافت اور صوبائی خود مختاری کے لئے انکی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ یہ ایوان حال ہی میں کچھ عناصر کی طرف سے محض سیاسی اختلاف کی وجہ سے پروفیسر وارث میر کی حب الوطنی پر اٹھائے گئے سوالات اور انداز بیاں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتا ہے کہ سچ بولنے والے اہل فکرودانش اور سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی روائت نے پاکستان کو صرف نقصان پہنچایا ہے اور اب اس روائت کو ختم ہونا چاہئیے۔ پروفیسر وارث میر کو انکی زندگی میں بھی آمریت کے پیروکاروں نے بہت تنگ کیا کیونکہ انہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعہ انتہا پسندی کے مقابلے پر اسلام کے ترقی پسندانہ اور انقلابی پہلوؤں کو اجاگر کیا وہ عورتوں کے حقوق کے سرخیل تھے انہوں نے صوبائی خودمختاری کے ذریعہ وفاق پاکستان کو مضبوط بنانے کا تصور پیش کیا انہوں نے اہل کشمیر و فلسطین کے حقوق کی جنگ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن جنیوا سمیت اہم فورمز پر لڑی انکی کتابیں حریت فکر کے مجاہد، کیا عورت آدھی ہے؟ ، خوشامدی صحافت و سیاست اور ضمیر کے اسیر جہالت کے اندھیروں میں روشنی کی کر نیں ہیں اسی لئے حکومت پاکستان نے بھی انہیں ہلال امتیاز بعد از مرگ کا اعزاز عطا کیا تھا ۔ پروفیسر وارث میر نے تمام عمر قائداعظم کے اصولوں کے مطابق اپنے قلم کے ذریعہ تعمیری تنقید کا راستہ اختیار کیا لہذا آج سندھ اسمبلی کا یہ ایوان ایک دفعہ پھر اس عزم کا اعادہ کرتاہے کہ ہم ہمیشہ آزادئ صحافت کا دفاع کریں گے اور اختلاف رائے کو دبانے کے لئے غداری اور کفر کے فتووں کی مزاحمت کریں گے یہ ایوان 9 جون 2020 کو پنجاب اسمبلی کی طرف سے پروفیسر وارث میر کے حق میں منظور کردہ قرارداد کی تائید کرتے ہوئے یہ مطالبہ دہراتا ہے کہ گزشتہ سال پنجاب یونیورسٹی لاہور کے قریب وارث میر سے منسوب انڈر پاس کا نام بدلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور اسے دوبارہ وارث میر سے منسوب کیا جائے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ