بریکنگ نیوز

ریڈ کراس نے دنیا کو افغانستان کے معاملے پر انتباہ کردیا ہے

FB_IMG_1592401455396.jpg

اسلام آباد : ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے انتباہ کیا ہے کہ افغانستان میں تشدد کا حالیہ اضافہ لاکھوں افغانوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے . کمیٹی کے مطابق صحت کی دیکھ بھال اور سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف ہدف بنا کر حملے کرنے کے واقعات کی وجہ سے صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے افغانستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ خوفناک حد تک بڑھ سکتا ہے .

افغانستان میں آئی سی آر سی کے وفد کے سربراہ ، جان پیڈرو شیچیر کے مطابق افغانستان میں تشدد کی حالیہ لہر تشویش کا باعث ہے۔ فروری اور مارچ کے دوران تشدد میں کمی آئی تھی تاہم ایک بار پھر تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھتے ہیں . ان کے مطابق تشدد اور کورانا وائرس دونوں کی وجہ سے شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے.

دیگر جنگ زدہ ممالک کی طرح افغانستان میں بھی صحت کا نظام محدود ہے . عالمی وبا اور جنگ کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی صحت کے اداروں اور افراد تک رسائی اور‌ خصوصی نگہداشت نے مزید چیلنج پیدا کیے ہیں . صحت کے شعبے سے متعلق عملے اور اداروں پر حملوں کی وجہ سے صورتحال کئی گنا خراب ہو چکی ہے . مئی کے دوران کابل میں ہونے والے زچگی اسپتال پر حملے کا واقعہ حالات کی سنگینی کو سمجھنے کے لیے کافی ہے .

جان پیڈرو شیچیر کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا کی جدید ترین قوموں کو چیلنج کیا ہے، وہاں افغانستان جیسا ملک جہاں مسلح افراد اسپتالوں پر حملے کرتے ہیں اور لوگوں کی نگہداشت کا کوئی معیاری بندوبست نہیں ۔ آئی سی آر سی تنازعات سے متاثرہ علاقوں اور جیلوں میں صحت سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرتا ہے، جہاں لوگوں کو پہلے ہی صحت کے شعبوں تک رسائی محدود ہے۔

میراویس ریجنل اسپتال ، قندہار میں واقع افغانستان کا سب سے برا اسپتال ہے . آئی سی آر سی 20 سال سے اس اسپتال کی معاونت کر رہ اہے . یہ اسپتال جنگوں میں زخمی ہونے والے افراد کی دیکھ بھال کرتا ہے . ان کی یہاں سرجری کی جاتی ہے اور مصنوعی اعضاء بھی فراہم کیے جاتے ہیں . کورونا وائرس کی وجہ سے اس اسپتال آپریشن اب محدود ہو چکا ہے .میرویس علاقائی اسپتال واحد ہسپتال ہے جس نے جنوبی افغانستان میں لگ بھگ 60 لاکھ افراد کی طبی شعبے میں خدمت کی ہے . یہاں کے سرجیکل وارڈز میں زخمی اور مریض ان علاقوں سے آتے ہیں جہاں طالبان اور سرکاری فوج کے مابین لڑائی جاری ہے۔

افغانستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے صحت کے شعبوں میں خدمات دینے والا عملہ بھی کافی متاثر ہوا ہے . اسپتالوں میں ماسک اور ہینڈ سینٹائزرز تک میسر نہیں کیونکہ وبا اور حملوں کی وجہ سے اسپتالوں تک سامان کی رسد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے . اسی طرح اسپتالوں میں خون فراہم کرنے والوں میں کمی ہو گئی تاہم خون کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

آئی سی آر سی کے میرویس اسپتال کے پروجیکٹ منیجر ، ایرن اوکونر نے کہا ، ” اسپتال کے مسائل حل کرنے میں آئی سی آر سی مدد کر سکتی ہے تاہم کوویڈ میں خون دینے کے لئے عطیہ دہندگان کا آنا زیادہ مشکل ہے۔

افغانستان میں آئی سی آر سی کے وفد کے سربراہ ، جان پیڈرو شیچیر نے مطالبہ کیا ہے کہ کوویڈ 19 کے خلاف لڑائی میں تمام فریق معاہدوں کی پاسداری کریں اور صحت کا نظام فراہم کرنے والے اداروں اور افراد سمیت سول آبادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے . اسی طرح جیلوں اور حراستی مراکز میں بھی صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کا سلسلہ بہتر بنایا جائے کیونکہ ان مقامات پر صورتحال زیادہ خرابیوں کی نشاندہی کرتی ہے . اس وقت دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے اور اس میں کامیابی کے لیے ہمیں ملک گیر معاہدے کی ضرورت ہے . ہمیں افغانستان میں عام شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی حقوق کا مکمل احترام کرنا ہوگا .

افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے آئی سی آر سی ، ریڈ کراس اور افغانستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور طبی عملے کی تربیت ، امدادی سامان کی فراہمی ، صحت کے مراکز کی صفائی ستھرائی اور کچرے کے مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کے انتظام کی سہولیات سمیت دیگر شعبومیں معاونت جاری ہے . اسپتالوں میں عملے کو ماسک ، دستانے ، ہینڈ سینیٹائزر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے دوران ماحول کو محفوظ بنانے کے طریقوں سمیت سرجیکل وارڈز میں پرسنل پروٹیکٹو آلات (پی پی ای) ، کنٹیکٹ فری تھرمامیٹر ، طبی اشیاء اور حفظان صحت کی اشیاء جیسے کلورین ، صابن اور ڈٹرجنٹ وینٹیلیشن کو بہتر بنانے کے لئے آلات فراہم کئے ہیں . آئی سی آر سی افغانستان میں سات جسمانی بحالی کے مراکز میں حفظان صحت کے سامان کی تقسیم کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے ہزاروں معذور افراد کی مدد کر رہی ہے .

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ