بریکنگ نیوز

مشرق کی بیٹی کا یوم پیدائش اور ان کی تگ دو

IMG_20200621_230126.jpg

تحریر آزاد احمد چوہدری

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی ایک وزیراعظم اور صدر کی بیٹی ہونے کے باوجود حتی کہ ایک وزیراعظم ہونے کےباوجود کبھی بھی آسان نہیں رہی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی انکی بچپن سے لے کر انکی وفات تک مسلسل تگ و دو میں لگی رہی اور انکی تگ و دو کبھی بھی اپنے آپ کو طاقتور کرنے کےلئے نہیں تھی اور نہ ہی اپنے خاندان کو نوازنے کے لئے تھی بلکہ ان کی جد و جہد پاکستانی قوم کے لئے جمہوریت کی شمع روشن کرنے کے لیے تھی انکی زندگی کا بیشتر حصہ جلا وطنی میں گزرا جس نے انکے اندر حب الوطنی اور قوم کے لئے درد ایک گہرے زخم کی طرح تھا جس کے لئے انہوں نے اپنی جان تک قربان کر دی ان کی اپنی لکھی گئی کتابوں میں سے انکی ایک کتاب مشرق کی بیٹی کا یہاں ذکر کرنا چاہوں گا جس کو پڑھنے کے لئے ایک بڑے دل گردے کی ضرورت پڑتی ہے میرے لیے یہ کتاب پڑھنا ہمیشہ ہی مشکل رہی کیونکہ جس طرح سے محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی اذیتوں میں گزری چاہے وہ سہالہ کی قید ہو یا سکھر جیل کی گرمی اور ازیت ہو اور اس کے ساتھ ساتھ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کہ والد کو اچانک پھانسی پر لٹکا دینا اور والدہ پر دباؤ اور بھائیوں کی شہادتیں خود محترمہ بینظیر بھٹو شہید پر سیاسی مخالفین کی جانب سے طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اور تہمتیں لگانے کے علاؤہ اپنے ہی ملک کے کچھ اداروں کا رویہ ایسا کہ ناقابل بیان یہاں ایک عام آدمی کی زندگی کے لئے اجیرن بن جاتے وہ مصلحت پر جاتا اپنے مفادات کو ترجیح دے کر ان مشکلات سے بچ جاتا مگر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کبھی بھی اپنے والد زوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں ہمیشہ انکے نظریے پر قائم رہیں .وہ چاہتی تو آمریت سے مفاہمت کے بدلے اقتدار کے مزے لے لیتی مگر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے آمریت کے سامنے ڈٹ جانے اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ۔دنیا کی تاریخ میں شاید ہی کوئی ایسی خاتون سیاستدان ہو جس نے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی عملی سیاست سے لہو منوایا ہو ۔انکی شہادت کو 13 سال ہونے کو ہیں مگر انکی جہد وجہد آج بھی زبان زد عام ہے ۔انکے دور اقتدار میں انکی خارجہ پالیسی داخلہ پالیسی حتیٰ کہ دفاعی پالیسی معاشی معالیسی جیسے معاملات تک کا موازنہ اگر آج کی سرکار سے لیا جائے تو بہترین تھا۔ غرض یہ کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس طرح اپنا سب کچھ کھو کر گھر خاندان والد کا سایہ پھر بھی سیاست میں اپنا لہو منوا کر ہمیشہ کے لئے عوام کے دلوں بس گئیں شاید ہی اب کوئی ایسا ہو جو سیاست میں اس مقام تک پہنچ سکے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ