بریکنگ نیوز

وزیراعظم کا رویہ ایسا کیوں ہے؟

FB_IMG_1592217562416.jpg

تحریر آزاد احمد چوہدری
‏وزیراعظم عمران خان صاحب کی تقریر سنی ، سن کر
دکھ ہوا بجائے اسکے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیتے انکے جوابات دیتے وہ کسی سٹیج ڈرامے کے کرداروں کی طری جگت مارتے رہے۔ حکومت کی حالت یہ ہے کہ پہلے آٹا ملز مالکان کو فائدہ دے کر عوام کا خون چوسا پھر شوگر ملز مالکان کو فائدہ دیا رہی سہی کسر تیل کمپنیوں کے آگے گھٹنے ٹیک کر پوری کردی۔ ایک تو پہلے ہی کرونا کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہوے ہیں دوسرا مہنگائی کا جن ہے کہ قابو ہی میں نہیں آ رہا ہے ۔ عوام فاقوں پر مجبور ہے اور وزیراعظم ہیں کہ انکا نخرہ اور غرور ہی نہیں ختم ہو رہا ہے۔
وزیراعظم کا غرور اپنی جگہ مگر ان کی ٹیم کے حالات تو کچھ اور ہی بتا رہے ہیں۔ وزراء اور ایم این اے اب میڈیا پر بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنے حلقہ میں جانے کہ قابل نہیں رہے لوگوں کا سامنا کیسے کریں؟ نہ تو کوئی ترقیاتی منصوبے عوام کے لیے لئے ہیں اور نہ ہی حکومت عوام کے لیئے کچھ سوچ رہی ہے حکومت پر مکمل قبضہ مشیروں کا ہے جو کہ تقریباً سب ہی یورپ امریکہ سے آئے ہوئے ہیں نہ تو انہیں کوئی تجربہ ہے اور نہ ہی ہمارے مقامی مسائل سے کوئی دلچسپی۔ وزیراعظم صاحب ہیں کہ ہر روز ایک نیا بیان دے دیتے ہیں جس کی جگ ہنسائی پوری قوم کے لئے ہوتی ہے مگر افسوس اس بات کا کہ وزیراعظم پھر بھی بڑے فخر کیساتھ بولتے ہیں ۔ یوں لگتا ہے یہ پورے ملک نہیں صرف ایک جماعت کے وزیراعظم ہیں۔ انہیں کوئی یہ نہیں سمجھاتا کہ انکے ٹویٹس انکے بیانات ایک حثیت رکھتے ہیں ایسے تکبرانہ بیانات اور ٹویٹس سے گریز کریں اور نہ ہی انکا کوئی وزیر یا مشیر انہیں سمجھانے بجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ ان وزرا اور مشیران کو لگام ڈالیں جو صحافیوں کے بعد اب عوام کو بھی لعن طعن کرنے پہ اتر آئے ہیں۔ کوئی سمجھائے گتو سمجھائے کیا ، یہاں تو سب کے سب ہی وزیراعظم صاحب کی خوشامد کر کر کہ اپنا الو سیدھا کرنے کہ چکر میں رہتے ہیں ۔ وزراء کی آپس میں کھینچا تانی اور ایم این اے کا وزیراعظم اور وزیراعلی سے فنڈز کے لئے سرد جنگ سب کچھ عیاں ہے مگر افسوس اس بات کا کہ باوجود ان سب باتوں کہ وزیراعظم ٹس سے مس نہیں نہ ہی حکومت کی فکر نہ گڈ گورننس کی فکر اور نہ ہی عوام کی فکر ہے۔ اگر فکر ہے تو بس یہ کہ کون زیادہ خوشامدی ہے اسے اپنے قریب ترین رکھوں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ