بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کے خلاف شور شرابہ آپکی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

IMG-20200620-WA0016.jpg

تحریر۔عدنان شیخ

پاکستان میں تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے بڑے بڑے دعوے کئے تھے ان کا دعوہ تھا آج پاکستان جن حالات کا شکار ہے اس کی تمام ذمہ دار پچھلی حکومتیں ہیں ان کی ناقص حکمت عملی اور کرپشن سے اس ملک نے وہ ترقی نہیں کی جو اس ملک کو کرنی تھی وہ اس کا ذمہ دار پچھلی حکومت اور اس کرپٹ نظام کو قرار دیتے تھے ان کا فرمان تھا حکومت میں ان افراد کو شامل نہیں کرنا چاہیے جو کاروباری افراد ہوں کیونکہ کاروباری افراد جب اقتدار میں آتے ہیں وہ اقتدار میں آکر اس ملک کی خدمت نہیں کرتے وہ اقتدار کو اپنے کاروباری مفاد میں استعمال کرتے ہیں انھوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے بڑے بڑے دعوے کئے جس کی وجہ سے ان کے ووٹروں کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوئیں کہ اگر عمران نیازی کو اقتدار ملا تو عمران نیازی نے جو وعدے کئے ہیں وہ انکو ضرور پورا کرینگے وہ اپنی مختصر سی جدوجہد میں جلسوں سے خطاب میں میڈیا کی آزادی پر سب سے زیادہ زور دیا کرتے تھے ان کا وعدہ تھا اگر انکو اقتدار ملا وہ میڈیا کو مکمل آزادی دینگے کیوں کے آزاد میڈیا ہی اصل اپوزیشن ہوتی ہے اور وہی حکومت کی خوبی اور خامیوں کو اپنی آزاد صحافت سے سامنے لاتے ہیں اور عوام کی تکلیفوں کو حکمرانوں تک پہچاتے ہیں جس سے صاحب اقتدار کو اپنی خامیوں اور خوبیوں کی آگاہی ملتی ہے آزاد میڈیا ہی کرپشن کی رہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہوتا ہے اور وہی کرپشن پر آواز اٹھاتا ہے اور اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کو جگاتاہے جس ملک میں صحافت آزاد نہ ہو اس ملک میں کرپشن اور ظلم کا راج ہوتا ہے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا انہی سوچ اور تقریروں کی وجہ سے ان کو میڈیا نے دوسروں کے مقابلے میں بہت زیادہ وقت دیا اور اس وقت وہ میڈیا کی آنکھ کا تارہ بنے رہےاگر آپ تحریک انصاف کی تمام جدوجہد کو سامنے رکھیں تو آپکو تحریک انصاف کی تمام جدوجہد ایک پروڈکٹ کی مانند نظر آئیگی جس طرح جب کوئی کمپنی کسی پروڈکٹ کو مارکیٹ میں لانچ کرتی ہے اس کی کامیابی میں پہلا کردار اس کی جاندار پبلیسٹی مارکیٹنگ کا ہوتا ہےجس کیلے بھاری فنانس کی ضرورت ہوتی ہےجس بنیاد پر آپ اس پروڈکٹ کی ہزاروں تعریف کے ساتھ اس کی پبلسٹی کرتے ہیں اور عوام کے ذہن کے حساب سے اس کو مارکیٹ میں متعارف کرواتے ہیں اگر آپکی پروڈکٹ کا معیار بہتر نہیں آپ اپنی مصنوعات کی پبلیسٹی پر جتنا پیسہ خرچ کردیں اس کو جتنی چاہے خوبصورت پیکینگ میں رکھ کر مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کریں اگر آپ کی پروڈکٹ میں کچھ نہ کچھ وہ خوبیاں نہیں جس کی بنیاد پر آپ نے اس کی پبلیسٹی کی ہے تو آپ وقتی طور پرعوام کوضرور بےوقوف بنا سکتے ہیں مگر اس کے بعد آپکی پروڈکٹ کا مارکیٹ میں خریدنا تو دور کی بات وہ پروڈکٹ اس کو بنانے والی کمپنی کی ساخت کو بھی شدید نقصان پہنچائےگی اگر آپ تحریک انصاف کی سیاست پر نظر دوڑائیں تو کمپنی بہادر نے تحریک انصاف کو زبردست منشور اور نعروں کے ساتھ بڑے فائنسرز کے ہمراہ مارکیٹ میں لانچ کیا ہر طرح سے اس کی تمام علاقوں میں انٹری بھی کروائی اس کی قیادت کو اس ملک کیلئے فرشتہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی مگر افسوس قیادت کی نااہلی ایک ماہ میں ہی عوام کے سامنے آگئی جو شخص میڈیا کی آزادی کی بات کرتا تھا ملک میں غیر اعلانیہ سنسر لگا کر بیٹھ گیا جو شخص عوام کو روزگار کی فراہمی کی بات کرتا تھا عوام کے روزگار کا دشمن نکلا جو شخص ملک کی معشیت کی مضبوطی کی بات کرتا تھا ملک کی معشیت کا دشمن نکلا آج عوام اس جعلی پروڈکٹ کی کسی بات پر اب اعتماد کرنے کو تیار نہیں آج خود تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے روز روز کے جھوٹ سے تنگ آچکے ہیں آج تحریک انصاف کا نظریاتی ورکر اپنی قیادت سے مایوس عوام سے منہ چھپائے بیٹھے ہیں آج عمران نیازی کے گرد ان لوگوں کا گھیرا ہے جنھوں نے انتخابات پر اربوں روپئے انوسٹ کئے اگر آپ اس وقت ان مسائل پر نظر دوڑائیں جن کی وجہ سے اس ملک کے عوام کی زندگی جہنم بنی ہوئی ہے آپ کو یہ تمام افراد تحریک انصاف میں نظر آئینگئے چاہیئے وہ آٹا چینی کی مہنگائی میں ملوث ہوں دواوں کے اسکینڈل میں ملوث ہوں پٹرول سے اربوں روپئے کمانے والے ہوں کےالیکٹرک کی صورت عوام کو لوٹنے والے ہوں سب ساتھ ہی میں اقتدار میں آپکے ساتھ ہیں یا تو اقتدار میں ساتھ بیٹھے نظر آئینگے یا آپکے قریبی دوستوں میں نظر آئینگے آج ان کے اراکین اسمبلی خود عمران نیازی کی پالیسیوں سے نالہ ہوتے نظر آرہے ہیں آج کمپنی کے ڈائریکٹرز خود اپنی پروڈکٹ کی ناکامی پر سخت پریشان نظر آرہے ہیں آج ان کے اراکین اسمبلی خود اس نااہل پروڈکٹ سے جان چھڑانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں غیرعوامی اراکین اسمبلی عوام کی توجہ عمران نیازی کی نااہلی کی طرف سے ہٹانے کیلے سندھ حکومت کے خلاف شور شرابہ کرنے میں مصروف ہیں میں تحریک انصاف کے اراکین کو مشورہ ہی دے سکتا ہو آپکا شورشرابہ آپکی نااہلی اور کرپشن پردہ نہیں ڈال سکتا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ