بریکنگ نیوز

یمن سے برطانیہ تک: المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی انسانی خدمات

14343DC9-F2C4-43C7-865A-5973BB07D65B.jpeg

ہزاروں بے گھر اور بے آسرا افراد کو کھانے پینے کی مفت اشیاء کی فراہمی


اس خدمتِ انسانی میں رنگ، نسل،مذہب کی کوئی تفریق نہیں برتی جاتی!!
تحریر: تنویر قیصر شاہد

عالمِ اسلام مسائل اور مصائب کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ دُنیا بھر میں کوئی ایک بھی اسلامی ملک ایسا نہیں ہے جو بدامنی، لاقانونیت، فرقہ پرستی اور معاشی بدحالی کی لعنتوں سے محفوظ ہو۔اس کی بنیادی وجہ مسلمان حکمران ہیں جنہوں نے اپنے نجی اور خاندانی اقتدار اور دولت و ثروت کو بچانے اور محفوظ رکھنے کیلئے اپنے ممالک اور اپنے زیر دست عوام کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ حکمران اور مراعات یافتہ طبقات اور اُن کے اہلِ خانہ تو محفوظ ہیں لیکن خانہ جنگیوں اور فرقہ پرستی کی آگ نے ان اسلامی ممالک کے عوام کا جینا حرام بنا رکھا ہے۔ یمن بھی ایسے ہی بدقسمت ممالک میں شامل ہے۔


گذشتہ کئی برسوں سے اسلامی ملک یمن خانہ جنگیوں، فرقہ واریت اور غیر ملکی یلغار کا مرکز بن چکا ہے۔ پہلے یمن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس پر بھی ہوس کی آگ ٹھنڈی نہ ہُوئی تو یہاں خانہ جنگی کا آغاز کر دیا گیا جس میں اپنے بھی شامل تھے اور غیر بھی۔ نتیجہ غریب یمنیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ آج یمن مفلوک الحالی، بے روزگاری اور قحط کی آگ میں دن رات جل رہا ہے لیکن کوئی بھی اسلامی ملک اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے پر تیار نہیں ہے۔ یمنی عوام روٹی کے ایک ایک ٹکڑے اور صاف پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں لیکن حکمران اور متحارب طبقہ عوام کو یہ بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کی بجائے بندوقیں اور میزائل خریدنے میں مگن ہے۔
ایسی بے سروسامانی اور مایوسی کے عالم میں کہیں کہیں سے کوئی خدا ترس این جی اوز یمن میں آتی ہیں اور بھوک و پیاس سے بلکتے انسانوں کو خوراک کی فراہمی کا سبب بن جاتے ہیں۔ اللہ ایسے افراد اور غیر سرکاری اداروں کا بھلا کرے۔ حالیہ ایام کے دوران یمن میں بھوکوں اور پیاسوں کی دستگیری کرنے والی عالمی شہرت کی حامل این جی اوز میں ”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ“(AMWT) بھی شامل ہے۔ بلکہ بعض معنوں میں اسے ممتاز ترین حیثیت حاصل ہے۔ یہ ٹرسٹ برطانیہ میں بروئے کار ہے اور اب تک پاکستان، بنگلہ دیش، برما، انڈونیشیا، مقبوضہ کشمیر، فلسطین، ایتھوپیا وغیرہ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔ یمن میں اس کی حالیہ خدمات کو ممتاز اور منفرد حیثیت حاصل ہے۔ ”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ“ کے چیئرمین جناب عبدالرزاق ساجد نے مجھے بتایا:”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے اقوامِ متحدہ کی گائیڈ لائن کے مطابق یمن میں محتاج اور بے گھر افراد کو بنیادی کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا کام پہلے سے زیادہ تیزی سے شروع کر دیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق، یمن میں اس وقت 24ملین افراد کو فوری طور پر خوراک اور شیلٹر کی ضرورت ہے۔“
عبدالرزاق ساجد اس ضمن میں مزید بتاتے ہیں:”ہماری چیریٹی (AMWT) کافی عرصے سے یمن میں انسانی خدمات انجام دے رہی ہے۔ یمن میں ہماری امدادی ٹیموں کو جو اعداد شمار فراہم کئے گئے ہیں، ان کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران یہاں اسہال اور ہیضے کے 137000کیسز ہو چکے ہیں۔ان میں ایک چوتھائی مریض پانچ سال سے کم عمر کے ہیں۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے دُنیا کے ہر حصے میں، جہاں بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے یا انسانی المیہ جنم لیتا ہے، وہاں ہمیشہ ضرورت کی مندوں کو ہر ممکن امداد پہنچانے میں پہل کی ہے۔ یمن میں بھی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے مقامی چیریٹیز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔“ چیئرمین عبدالرزاق ساجد کے ایک بیان کے مطابق، الحمد للہ ہم یمن کے عارضی کیمپوں میں مقیم 1500خاندانوں میں فوڈ پیکٹس کی تقسیم کرنے میں سرخرو ہُوئے ہیں۔ 30ہزار انفرادی افراد کو علیحدہ کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ فیملیز کو فراہم کیا جانے والا فوڈ پیکٹ چھ افراد کے کنبے کیلئے ایک مہینے کیلئے کافی ہوتا ہے۔ عبدالرزاق ساجد نے کہاکہ یہ کام ہم کسی کی ستائش اور شاباش حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ محض انسانی خدمت اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کرتے ہیں۔ یقیناً اس کا اجر اللہ کریم ہی کے ہاں موجود ہے۔
بلاشبہ اللہ ہم سب کی نیتوں کا احوال جانتا ہے۔ہمارے اعمال کا دارومدار بھی ہماری نیتوں پر ہی ہے۔ جیسی نیت ہوگی، اجر بھی ویسا ہی ملے گا۔ اللہ کے ہاں سرخروئی کیلئے ”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ“ نے لندن کے علاقے ”ہونسلو“ اور اس کے مضافات میں رہنے والے سینکڑوں بے خانماں اور بے روزگار افراد میں مفت کھانے پینے کی اشیا ء کی فراہمی کا کام بھی شروع کررکھا ہے۔ اس کے علاوہ AMWTکے پرچم تلے ”ہونسلو“ اور اس کے آس پاس بسنے والے بے گھر افراد میں مفت کمبل اور بستر بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ“ نے اس عمل کو Neighbour Firstکا عنوان دیا ہے۔ یعنی سب سے پہلے ہمسائے کی دستگیری۔ ایک اندازے کے مطابق، اس وقت برطانیہ میں 3لاکھ سے زائد افراد بے گھر(Homeless) ہیں۔ سردی گرمی میں اُن کے پاس کمبل ہوتے ہیں نہ کوئی ڈھنگ کا بستر۔ روٹی کا حصول بھی ان لاکھوں افراد کیلئے بہت مشکل ہے۔ ایسے بھوکے اور بے گھر افراد کو ”المصطفیٰ ویلفیئرٹرسٹ“ ہرہفتے مفت خوراک بہم پہنچانے کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ AMWTکے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہم ہر ہفتے اپنے رضا کاروں کے توسط سے ”ہونسلو“ اور اس کے مضافات میں 200کھانے کے مفت پیکٹ تقسیم کرتے ہیں۔ ساجد صاحب کا کہنا ہے کہ ہمارے ادارے کی طرف سے ”ہونسلو“ اور اس کے آس پاس فٹ پاتھوں پر زندگیاں گزارنے والے سینکڑوں افراد میں جو کھانا تقسیم کیا جاتا ہے، وہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار کیا جاتا ہے اور اس کیلئے ہم نے لندن کے ایک ایسے مستند اور معتبر ادارے کی خدمات حاصل کررکھی ہیں جو برطانوی محکمہ حفظانِ صحت کے طے کردہ ایس اوپیز کے مطابق کھانا تیار کرنے میں ممتاز حیثیت کا حامل ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ