بریکنگ نیوز

پاکستان کے حقیقی غازی ولید خان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟

screen_shot_2019-10-09_at_151811.png__1500x670_q85_crop_subsampling-2.png

تحریر: نورین ناز گنڈہ پور

ایک انسان کی کامیاب زندگی کی ضمانت اسکا اصل مقصد ہوتا ہے، جو انسان زندگی کا کوئی مقصد بنا لیتا ہے تو وہ ایک ساتھ کئی زندگیاں جینا شروع کر دیتا ہے۔ جس شخص کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا پھر وہ خود کی مرضی کے مطابق نئی زندگی دریافت کرنے میں ناکام ہے۔

اچھا مقصد انسان کی چھپی ہوئی خوبیوں اور اسکی اصل قوت کو جگا دیتا ہے تبھی تو خالق کائنات نے اس دنیا کو بے مقصد پیدا نہیں کیا، اردگرد معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے ایک مثال ہے، اور انہی میں سے ایک اے ہی ایس کے طالب علم ولید خان یوسفزئی بھی ہیں جن کے بارے میں میں آج یہ بلاگ لکھ رہی ہوں۔ اور اس بہادر طالبعلم کی زندگی کے مقصد کا تعین خود قدرت کائنات نے کیا۔

16 دسمبر2014 کو جس طرح بےدردی کے ساتھ ایک باغ سے گلوں کو نوچنے کی قبیح حرکت کی گئی وہی قدرت نے اس بچے کو مثل موسی نئ زندگی عطا کی۔

کیونکہ قدرت کو ان کا جینا مقصود تھا اور ولید اس وقت زندگی کے اس دوراہے پرتھا جہاں بچے ایک ایسے جہاں میں قدم رکھتے ہیں جہاں انکے لئے شعور کے نئے دریچے کھلتے ہیں اور جوانی کے ان اولین دنوں میں ایک ایسی فرضی دنیا سجائے ہوتے ہیں جہاں انکے چمن زیست میں بہار ہی بہار ہوتی ہے مگر اس بہادر طالب علم نے اپنی زندگی کے عین انہیں لمحوں میں اپنی آنکھوں سے قیامت صغریٰ کا وہ منظر دیکھا جس کو صرف سوچ کر ہی ہرانکھ اشک بار ہوجائے۔

ولید نے اپنے بہار کے دنوں میں خزاں کا وہ موسم دیکھا جس نے لمحوں میں باغ کو ویران کر دیا۔ اور اس عمر میں دشمن کو اپنے سامنے دیکھا جس عمر میں بچے فلموں میں دشمن کو دیکھ کر آنکھیں موند لیتے ہیں۔ مگر اس بچے نے تو اپنی انکھوں کے سامنے دشمنوں کو خود پہ وار کرتے دیکھا۔ اور ان بزدل دشمنوں کے سامنے مردانہ وار مقابلہ بھی کیا، جو قابل تحسین ہے۔

انہوں نے ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی جنگ بھی لڑی کیونکہ یہ اس وقت مکمل ہوش و حواس میں تھا جب دشمن نے بےرحمی سے اسکے رخ مہتاب پر وار کیا۔
ولید مثل خالد بن ولید کے غازی بن کے لوٹا مگر ان کے جسم صرف سانس سالم تھی، اور ان کی زندگی کے خوبصورت دن وہی دفن ہوگئے پر بےشمار زخم لے ایا لیکن وقت نے اس بہادر طالبعلم کو ہمیشہ کیلئے امر کردیا۔

آٹھ ماہ پاکستان میں زیر علاج رہنے کے بعد ولید کو علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانا پڑا، چار سال کی مسلسل جدوجہد اور درجنوں سرجریوں کے بعد اب وہ ایک نارمل زندگی گزار رہے ہیں پر مکمل علاج اب بھی باقی ہے اور حکومت وقتکو چاہئے ان کی علاج پر مزید توجہ دے تاکہ ہمارا یہ غازی مکمل صحتیاب ہوپائے۔

ولید خان اس وقت برمنگھم کے ایک کالج میں زیر تعلیم ہے اور حصول علم کے ساتھ ساتھ دنیاء بھر میں ملک و قوم کا نام بھی روشن کررہا ہے اور انہی خدمات پر دیارغیر میں بےشمار اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ جو ہمارے کے لئے فخر اور ان دشمن کیلئے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے۔

ہم اکثر و بیشتر یہ شکوہ کرتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا؟ لیکن کوئی اس بچے سے بھی پوچھے کہ پاکستان نے ان سے کیا کیا چھینا ہے؟

اپنی سرزمین، گھر، خاندان، دوست اور بچپن سمیت ناجانے کیا کچھ نہیں چھینا گیا۔ لیکن سرخ سلام ہے اس بچے پر جس نے اپنی ان تمام محرومیوں کو طاقت بنایا اور زندگی کا ایک خوبصورت مقصد بنالیا کہ مجھے اپنے وطن کا نام دنیاء بھر میں روشن کرنا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ پاکستان کو بہت کچھ دینے کا جزبہ رکھتے ہیں اور مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ایک مسیحا کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

بلاشبہ ولید خان ہر پاکستانی بچے کے لئے مشعل راہ ہے اور یقینا ہر تاریکی کے بعد ایک اجالا ہے۔ اب ہمیں انتظار ہے اس وقت کا جب یہ بہادر طالبعلم مکمل صحتیاب ہوکر وطن واپس لوٹے اور ائیر پورٹ پر پورا پاکستان پھولوں سے ولید خان کا استقبال کرے۔ انشاءاللہ

اگر آپ بھی ہماری ویب سائٹ کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے آن لائن ایڈیٹر ملک رمضان اسراء سے ان کے ای میل پتہ (malikramzanisra@yahoo.com) پر رابطہ کریں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ