بریکنگ نیوز

یوم ملالہ اورعطاءالمصور کی ترواش فکر

108121498_10221036113125446_5833492726549758185_n-2.jpg

ہر سال بارہ جولائی کو دختر پاکستان ملالہ یوسفزئی کا جنم دن منایا جاتا ہے جسے اقوام متحدہ نے ملالہ ڈے قرار دیا۔
اس مبارک دن پر برادر بزرگ عطا المصور پیرزادہ کے قلم کی عطا، یہ گلاب کے پھول، ملالہ یوسف زئی اور آپ سب کی نذر جو ملالہ کو علم کے امکان، انسان کی حریت اور عورت کی عظمت کا نشان جانتے ہیں۔

درویش نے تین دہائی پہلے وادی غربت میں قدم رکھا یعنی صحافت کو وسیلہ بے روزگاری سمجھ کر اپنایا تھا تو تین ہم عمر صحافیوں سے واسطہ پڑا۔ علم، ذہنی دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت میں انہیں اعلیٰ جانا اور بڑا مان لیا۔
الحمدللہ تیس برس گزر گئے یہ تینوں زمانے کے بحران اور ضمیر کے امتحان میں پورے اترے۔ اسمائے گرامی؟ محترم عطا المصور پیرزادہ، محترم رفعت عالم اور محترم حماد غزنوی یہ نظم عطا المصور کی ترواش فکر ہے۔
نظم کا عنوان ہے “عجزاعجاز”

اک بچی نے یہ خواب دیکھا کہ
کئی ستارے، چاند اور سورج
گھر کر آئے
سیس نوائے
خواب امید ہیں، خواب اثاثہ
خواب لگن ہیں
خواب عذاب ہیں
خواب بجھارت، خواب طہارت
خواب بشارت
خواب کہانی، خواب کہاوت
باپ نے شکر کا کلمہ کہہ کر ہمت باندھی
بولا بیٹا رت بدلے گی
رت بدلے تو مت گھبرانا
نور کی راہ کو چھوڑ نہ جانا
بچی یہ پھولوں میں پلی تھی
بہت غنی تھی
گھر پر اماں، دادی، خالہ، پھوپھی، نانی
آگے پیچھے باپ اور بھائی
مکتب میں بہنیں ہی بہنیں
موسم بدلا، کالے بادل گھر گھر آئے، بجلی کڑکی
چمن میں ہر سو آگ لگی تھی
پھول لہو تھے
مکتب مقتل
حسد کی یورش
جہل کے لشکر
وحشت، دہشت، نفسانفسی
لوح و قلم پر پیہم حملے
کاغذ اور کتاب پہ پہرے
خواب پہ پہرے
بچی یہ کانٹوں میں پڑی تھی
بہت جری تھی
اس ساعت میں باپ نے سوچا
وہی بچے گا جسےخدا خود راہ دکھائے
اپنی سی تدبیر تو کر لیں
گھرکو چھوڑ کے غار میں رہ لیں
چھپ کر پڑھ لیں
نام بدل لیں
ہیرا کیا چھپتا گدڑ میں۔۔۔ آخر چمکا
آفت آئی
ظالم نے تو کسر نہ چھوڑی
بس مولا نے جان بچائی
سو اندیشے، دیس سے دوری، جان کا خدشہ، زحمت، زحمت
صبر، یقین، ثبات، دعائیں، رحمت، رحمت، رحمت
بچی یہ بستر میں پڑی تھی
خلقت اس قصے پہ حیراں
کئی ستارے دیکھنے آئے
نذریں لائے
بچی دل والوں میں پلی تھی
بہت سخی تھی
ساماں بہم ہوا تو ٹھانی
دینے والا ہات بنے گی
خوابوں کی تعبیر ملے تو
سکھ کی وہ سوغات بنے گی
غربت میں غیروں کی الفت
طلب علم کی ایسی حرمت
حق کو حق کہنے کی جرات
دیوانوں پہ ایسی شفقت
اپنے وطن میں یہ ناقدری
شرق و غرب میں ایسی عزت
فاعتبروا یا اولی الابصار
فاعتبروا یا اولی الابصار

بشکریہ: ضیاالدین یوسفزئی فیس بک

اگر آپ بھی ہماری ویب سائٹ کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو آن لائن ایڈیٹر ملک رمضان اسراء سے انکے ای میل (malikramzanisra@yahoo.com) پر رابطہ کریں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ