بریکنگ نیوز

بزدار بطور وزیراعلیٰ:کیوں ناگزیر

IMG-20200613-WA0106.jpg

تحریر: ڈاکٹر عبدالواحد
ٹویٹر: AbwahidF@

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مسلسل افواہیں گردش کررہی ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں ان ہاوس تبدیلی کا شورش ابھررہاہے اور تو اور یہ افاوہ زبان زد عام تھی کہ مختلف ناموں پربھی بہت غوروغوض کیا جارہا ہے کیا یہ بات واقعی حقیقت ہے یا حقیقت کے نزدیک ترین قیاس یا جیسے صبا اختر نے کہا “میں بازگشت دل ہوں پیہم شکست دل ہوں وہ آزما رہا ہوں جو آزما چکا ہوں” یا پھر مخالفین کی دلی خواہش جو صرف باز گشت کی صورت میں سوشل میڈیا پر امنڈلا رہی ہے یا ان صحافیوں کی آہ و فغاں ہے جو نہ چاہتے وہے بھی بزدار سرکار کو چاہ رہے ہیں۔ اگر اس پہلو پر نظر دوڑائی جائے کہ بزدار سرکار کیوں ناگزیر ہے تو اس سے بہت اہم دریچے کھل کر سامنے آتے ہیں۔
اول یہ کہ عمران خان بزدار سرکار کو کیوں گرائے جب کہ بزدار عمران خان کے ساتھ وفاداری اور تابعداری کے تمام تر پہلووں کو مدنظررکھ کر پنجاب حکومت باگ دوڑ سبھال رہا ہے جسمیں حکم عدولی اور نافرمانی کا دور دور تک کو شائبہ نہیں ہے تو اسطرح اور اس طرزعمل کا وزیراعلی کا ہونا عمران سرکار کیلئے ضروری ہے کیونکہ اسوقت چند افراد کی برتری کے ساتھ پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی برسراقتدار ہے چھوٹی سی کوتاہی اور حماقت پوری قایا پلٹ سکتی ہے .
دوسری بات یہ کہ اسوقت پی ٹی آئی پاکستان بالخصوص پنجاب میں چار مختلف دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے اگر بزدار کو مستعفی کیا جاتا ہے تو پھر کس دھڑے کو برسراقتدار کالایا جائے گا اگر ایک کو نوازا جائے تو دوسرا گروہ اپنی سمت کا تعین کسی اور طرف موڑلے گا جس سے خطرہ ہے کہ پنجاب حکومت تبدیلی کرتے کرتے ہاتھ سے گزر جائے گی جسکی وجہ سے عمران خان اس بات پر بضد ہیں کہ بزدار ایک سادہ اور ایماندار سیاستدان ہے جسکا پنجاب پر حکمران ہونا لازمی ہے بزدار سادہ ہو یا نہ ہو امین ہو یا نہ ہو حقیقت یہ ہے کہ بزدار کے تبادلے سے عمران خان کو اس بات کا ڈر ہے کہ حکومت ہاتھ سے جائے گی پنجاب حکومت کا ہاتھ سے جانا وفاق کا ہاتھ سے جانے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے.تیسری بات یہ کہ عمران خان پچھلے پانچ سال میں کے پی کے حکومت سے ایک باے کا تجربہ حاصل کرچکے ہیں کہ اگر پنجاب کا اقتدار پرانے مضبوط سیاسی جتھے کے حوالے کیا جاتا ہے جیسے جی ٹی روڈ کے سیاسی قبضہ گروپ اور ساوتھ پنجاب کے سجادہ نشین اور جاگیردار گروپ کے تو پی ٹی آئی کے اندر ایک اور پی ٹی آئی سر اٹھا لے گی جو ہوسکتا ہے پھر عمران خان کے قابو سے باہر ہوجائے.

سوال یہ ہے کہ آخر بزدار کو کیوں تبدیل کیا جائے کیا تحریک انصاف کی جماعت میں اسکا متبادل موجود ہے جو بہت زیادہ قابل اور قابل اعتماد ہو اور عمران خان سے اسکی سوچ چھوٹی ہو اور اسکی اپنی کوئی رائے نہ ہو۔ میڈیا پر ایک بات مسلسل زینت بنی ہوئی ہے کہ بزدار کی استداعت اور صلاحیت ( capacity) کا مسئلہ ہے اوراگلا سوال یہ ہے کہ کونسی صلاحیت۔ اگر اس صلاحیت کا تعلق سیاسی بصیرت اور بصارت سے سے ہے تو اسوقت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں کتنے ایسے نمائندے اور رہنماء ہوں جو یونین کونسل لیول کی سیاست منسلک رہے ہوں طلباء تنظیموں کے سرکردہ رکن رہے ہوں. اگر صلاحیت سے مراد علمی اور عملی کارکردگی ہے تو پنجاب میں پانچ سال چوہدری برادران دس سال شریف برادران براجمان ہے کونسے ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ صحت تعلیم اور عوامی فلاحی کارنامہ انجام دیا ہو۔ حمزہ شہباز مونس الہی اور قریشی گیلانی لغاریاور ترین کے صاحبزادے کونسے سیاسیات میں ماہر اور کمال درجہ پر فائز ہیں جو بزدار میں نہیں پائی جاتی۔ دراصل مسئلہ بزدار کی کارکردگی قابلیت اور صلاحیت کا نہیں بلکہ اسکی ڈومیسائل کا ہے اگر یہی ڈومیسائل جی ٹی روڈ براستہ لاہورکی ہوتی تو تب بزدار ایک شریف ایماندار اور قابل انسان کے طورپر گردانے جاتے لاہور اور جی ٹی روڈ سے تعلق رکھنے والے صحافی برادری انکی تعریفات کے پل صبح دوپہر اور شام استوار کرتے اور ماہانہ کی بنیاد پر قصیدہ خوانی کی جاتی. مگر بزدار کی ڈومیسائل اس علاقے کی ہے جہاں سے صحافت اور سیاست اور اسٹبلشمنٹ میں کوئی کلیدی کردار نہیں ہے جسکی وجہ سے وہ ایک نالائق اور کمزور صلاحیتوں کا حامل گردانا جاتا ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ