بریکنگ نیوز

بارشوں پر بھی سیاست

FB_IMG_1592217562416.jpg

تحریر آزاد احمد چوہدری

گزشتہ دو دنوں سے پاکستان کے سب سے بڑے شہروں میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کے ٹھہراؤ پر بے تحاشا صوبائی حکومتوں پر تنقید ہو رہی ہے پنجاب حکومت ہو سندھ سرکار ہو یا خیبرپختونخواہ سرکار تمام ہی بڑے شہروں میں بارشوں کا پانی سڑکوں پر تالابوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ہم عوام کو تو اس میں حکومت کی نااہلی ہی نظر کیوں آتی ہے کیا اس میں ہمارا اپنا کوئی قصور نہیں ہوتا ہمارے اپنے حلقے سے منتخب ہوئے ایم این اے ایم پی اے کونسلر چئیر مین یا پھر مئیر زمہ دار کیا نہیں ہوتے بلکہ سب سے زیادہ زمہ دار ہم خود ہوتے ہیں کیونکہ مکانوں دکانوں کی تعمیر کے دوران کیا ہم بارش کے پانی کے گراؤ کا سوچتے ہیں سڑکوں کیساتھ بنی نکاسیوں کو کیا ہم اپنے گھر کے کوڑے سے بھر نہیں دیتے کیا ہم اپنے گھروں کا پانی بھی سڑکوں پر نہیں بہا رہے ہوتے کیا نالوں نکاسیوں پر ہم نے قبضہ کر کہ مہینوں کے لاکھوں روپےکے کرائے پر ریڑھی بان پھل سبزی والے ٹھیلوں اور جوس کارنر والوں کو نہیں دئیے ہوتے پھر بارشوں کا پانی جب بہہ نہیں سکے گا تو رکے گا تو ضرور پھر سب کچھ خود خراب کر کہ حکومتوں کو زمہ دار ٹہرا کر کسی مسئلہ کا حل نہیں ہو سکتا اس تمام صورتحال میں ہمیں پہلے خود ناجائز قبضے چھوڑنے ہونگے صفائی کا خیال رکھنا ہوگا بارشوں سے پہلے ہی اپنے گھر کے نزدیکی ندی نالیوں کی صفائی متعلقہ محکموں سے مل کر خود کرانی ہوگی۔صرف سازشوں اور تنقید کرنے سے سوائے تعصب کی بو پھیلانے کے اور کچھ نہیں ہو سکتا تو آئیں مل کر اس تعصب سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔وگرنہ بارشیں بھی ہوتی رہیں گی پانی بھی سڑکوں پر جمع ہوتا رہے گا مگر تعصب سے چھٹکارا حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا زائد بارشوں سے تو انگلینڈ سعودی عرب۔ دبئی عمان بھارت امریکہ سمیت کئی اور ممالک میں بھی پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے تو وہاں تو ایسے تعصب نظر نہیں آتے سب مل کر حل نکالتے ہیں نہ کہ بے کار باتیں کرتے ہیں فیس بک ٹوئیٹر پر تصویریں اپ لوڈ کرنے سے حل نہیں نکل سکتا آئیے مل کر ملک کے لیے قوم کے لئے کام کرتے ہیں نہ کہ کسی ایک جماعت یا صوبہ کے لئے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ