بریکنگ نیوز

عید الاضحیٰ کے موقع پر 10 لاکھ سے زائد افراد کیلئے قربانی کا اہتمام

تحریر : تنویر قیصر شاہد

چئیرمین المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ جناب عبدالرزاق ساجد کہتے ہیں ہم نے اِس عید الاضحیٰ پر 10لاکھ سے زائد افراد کیلئے قربانی کی ہے۔خوشی ہے کہ ہمارے ادارے نے حالیہ عید پر۔19 ممالک میں غریب، بے گھر، مظلوم اور مستحقین کو قربانی کا گوشت مہیا کیا ہے۔المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی عید الاضحیٰ پر قربانی کی اپنی روائت کے مطابق سنتِ ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہُوئے ایک ملین (دس لاکھ) سے زیادہ افراد کیلئے قربانی کی ہے۔AMWT سمجھتا ہے کہ عید الاضحٰی دنیا بھر میں اُن ضرورتمند افراد کو یاد رکھنے کا بھی دن ہے جنہیں سال بھر گوشت یا اچھا کھانا نصیب نہیں ہوتا۔ مذکورہ تنظیم کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ اس سال ہم نے پاکستان، فلسطین، یمن، بنگلہ دیش، برما، صومالیہ، سوڈان سمیت دنیا بھر کے اُن ممالک کے غریب اور بھوک و پیاس سے نڈھال بہن بھائیوں اور بچوں کیلئے قربانی کی ہے اور انہیں گوشت مہیا کیا ہے جہاں بدترین انسانی المئے لاکھوں جانیں لینے کا سبب بن رہے ہیں اور ان بحرانوں کے شکار انسان جن چیلنجوں اور تکلیفوں کا شکار ہیں، بھوک ان میں سب سے بڑھ کر ہے۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی سب سے بڑی ترجیح یہی ہے کہ ان لوگوں کے کھانے کا بندوبست کیا جائے اور ہم عیدین سے بھی پہلے پورا سال اپنے ڈونرز اور احباب کی مدد سے اپنی یہ ذمہ داری نبھانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی خصوصی تہوار ہوتا ہے جب دنیا بھر کے مسلمان جانوروں کی قربانی کرکے اپنا یہ مذہبی فریضہ پورا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں ایسے مخیر افراد جو خود انسانی المیوں والی جگہوں پر جا کر اپنے ضرورتمند بھائیوں کی مدد نہیں کر سکتے، وہ ہمیں وسیلہ بنا کر ان کی مدد کرتے ہیں؛ چنانچہ ہم اللہ تعالیٰ کو حاضرو ناظر جان کر اپنے ڈونرز کی امانتیں کیمپوں میں انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں رہ رہے انسانوں تک پہنچا کر اپنا فرض نبھاتے ہیں۔ چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ہمیں قدرے اطمینان ہے کہ ہم حالیہ عیدالاضحیٰ پر کم از کم ایک ملین سے زیادہ افراد اور خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے میں سرخرو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ دنیا کے 19 ممالک میں 10 لاکھ مصیبت زدہ افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے میں اپنی دینی و دنیاوی ذمہ داریاں نبھا سکا ہے۔
تحریر تنویر قیصر شاہد

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ