بریکنگ نیوز

مجھے کراچی پسند ہے*

images-10.jpeg

میں کہیں بھی چلا جائوں مجھے سکوں کراچی ہی میں ملتا ہے۔۔۔

رہزن راج کے باوجود لفٹ دینا اس شہر کا کلچر ہے۔۔

بسوں میں کوئی بزرگ چڑھ جائے تو لوگ اپنی سیٹ دینے کے لئے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔

رستے میں گاڑی یا بائیک خراب ہوجائے تو مدد کرنیوالے اتنے آجاتے ہیں کہ اچھا بھلا بندہ شرمندہ ہوجاتا ہے۔۔۔

رمضان میں افطار کے وقت سڑک سے گزر جائیں تو روزہ کھلوانے والوں سے جان چھڑانی مشکل ہوجاتی ہے۔۔۔

*کراچی والوں کی یہ ادا مجھے بہت پسند ہے*
یہاں کے لوگ سخی ہیں ملک کی تمام بڑی سماجی تنظیموں:
الخدمت، ایدھی، چھیپا، سیلانی، عالمگیر ویلفیئر، جے ڈی سی، کے کے اىف، انصار برنی، فاطمید بلڈ، حسینی بلڈ بینک سمیت سینکڑوں سماجی تنظیموں کی جنم بھومی یہی شہر ہے انهیں چندہ بھی یہی شہر دیتا ہے۔

امن پسند صوفی ہوں یا انتہاپسند مولوی، دینی جماعتیں ہوں یا مدارس، فرقہ پرست ہوں یا بھائی چارے کے داعی یہاں سب کے لئے وافر چندہ موجود ہے، چندہ اس شہر کی خو میں اتنا رچا بسا ہوا ہے کہ یہاں کے *لونڈے لپاڑے* پکنک پر بھی چندہ جمع کرکے جاتے ہیں۔۔۔

محرم آنے والا ہے محلے محلے میں چندے سے سبیلیں لگیں گى، رت جگوں کے شور میں حلیم کی دیگیں کھڑکیں گى۔۔۔

یہاں بھیک اتنی ملتی ہے کہ سڑکوں پر بهانت بهانت دیس دیس کے بهکاریوں کا راج ہے، بلکہ بهیک کی جگہیں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔۔۔

ریستورانوں کے باہر مفت کھانے والوں کی لمبی لمبى قطاریں جابجا نظر آتی ہیں۔۔
آج کل خیراتی دستر خوان کا رواج چل پڑا ہے جہاں صدقے کا مٹن غیر مستحق لوگوں کا دل بھی لبھاتا ہے، کراچی میں خیراتی دسترخوانوں پر روزانہ کم سے کم چار سے پانچ لاکھ لوگ کھانا کھاتے ہیں۔۔

اس شہر میں غربت تو ہے مگر بھوک نہیں ہے۔۔۔

سب کے لئے روزگار ہے، پناہ ہے۔۔۔

ہر دوگام بدلتی ہوئی زبان، کلچر اس شہر کا حسن ہے۔۔۔

زاہد کی نہاری، سٹی کورٹ کے مرغ چھولے، کاشف غائر کی بریانی، جمشید روڈ کی مچھلی، کراچى حلیم میں میری جان بند ہے۔۔۔

یہاں کے لوگ چهٹیاں منانے کے بہت شوقین ہیں، چھٹی کا کوئی بہانہ مل جائے چهٹی کرنے سے نہیں چوکتے ابھی بقرعید پر پانچ/چھ چهٹیاں مناکر اگلى محرم کی دو ىا موڈ ہوا تو پانچ چھٹیوں کے پلان بنانے اسٹارٹ ہو جائیں گے۔۔

بیشتر کو ایم کیو ایم کے جانے سے یہی غم لاحق ہے کہ اب ہڑتال کی چھٹی ماری گئی۔۔۔

اس شہر کی اپنی مدد آپ کے تحت جینے کی خو مجھے بہت پسند ہے، اس کا کوئی والی وارث نہیں مگر یہ سب کا والی وارث ہے۔۔۔

مجھے یہ احساس بھی بے حد سکون دیتا ہے کہ اتنے بڑے شہر کے تمام راستوں سے علاقوں سے واقف ہوں۔۔۔ تما م شارٹ کٹس مجھے معلوم ہیں۔۔۔

اس شہر میں مجھے یہ بات بھی بہت پسند ہے کہ یہاں ہر دوگام کوئی نہ کوئی جان پہچان والا مل جاتا ہے سلام دعا کرلیتا ہے۔۔۔

🇵🇰 ! *آئی لو یو میرے کراچی!*🌹😍

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ