تحریر نائمہ برڑو
73 سال پہلے آج ہی کے دن پاکستان قائداعظم محمد علی
جناح کی جمہوری جدوجہد کے ذریعے معرض وجود میں آیا،قائداعظم نے پاکستان کے قیام کے مقاصد اپنی 11 اگست 1948 کی تقریر میں واضح کردیئے تھے جہاں ہر پاکستانی کو نہ صرف اپنے مذہبی عقائد پر عمل پیرا ہونے کی آزادی ہوگی بلکہ آزادی اظہار کی بھی مکمل آزادی ہوگی،بد قسمتی سے جمہوری عمل کو مقتدرہ قوتوں کی جانب سے بار بار سبوتاژ کرنے کے باعث پاکستان میں جمہوری روایات اور بنیادی انسانی حقوق کی آبیاری اس طرح نہ ہوسکی جس طرح سے ہونی چاہئے تھی،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور جمہوری روایات کے فروغ کی جدوجہد میں تسلسل کے ساتھ کوشاں ہیں،کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کے آزادی کی اصل مفہوم کو اس وقت تک حاصل ہی نہیں کیا جا سکتا جب تک کے ہر ایک پاکستانی کو روزگار،تعلیم،صحت اس جیسی دیگر بنیادی ضروریات زندگی ریاست اپنی سرپرستی میں تمام پاکستانیوں کو فراہم نہ کرے،یہ ہی آزادی کا وہ حقیقی مقصد ہے جس کے لیے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا یہی ویژن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تھا اور یہ ویژن شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کا تھا اور یہی ویژن ہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہے ۔
نائمہ برڑو
انفارمیشن سیکرٹری شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کراچی