تحریر آزاد احمد چوہدری
دو دنوں سے کئی تحریریں کئی ویڈیوز پڑھی دیکھنے کی بعد پتہ چلتا ہے کہ شاید ہمارے ہاں لوگ بہت سیانے سمجھدار ہو چکے ہیں اپنے فرائض و زمہ داریوں سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں بات ہو رہی ہے صرف اور صرف کراچی میں حالیہ بارشوں سے سڑکوں پر ٹہرے ہوئے پانی کی اور تنقید کی زد میں آر ہی ہے حکومت سندھ کیونکہ سندھ میں انکی حکومت ہے اور بلا شبہ ان ہی پر تنقید کی جائے گی ۔مگر ایک بات جو یہاں پر پتہ ہونی چاہیے کہ کراچی میں کیا اس تمام صورتحال کی زمہ دار حکومت سندھ ہے یا کوئی اور بھی ہے ۔ہم لوگوں کا المیہ یہ ہے کہ بغیر سمجھے بس میاں مٹھو کی طرح رٹا لگا لیتے ہیں آئیے آج کراچی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔کراچی سے مرکزی حکومت کے تقریباً 14 ارکان پارلیمنٹ اور حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 4 ارکان نیشنل اسمبلی میں موجود اس کے علاؤہ 20 کے قریب سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان جبکہ ایک درجن سے زائد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان اسمبلی میں موجود ہیں اس کہ علاؤہ صدر مملکت کا تعلق کراچی شہر سے گورنر سندھ کا تعلق بھی اسی شہر سے بلدیاتی نظام موجود مئیر موجود فنڈز لے رہا ہے تمام ارکان پارلیمنٹ چاہے مرکزی حکومت میں جو موجود ہیں کچھ وزارتوں سے بھی محظوظ ہو رہے ہیں اور جو صوبائی اسمبلی میں موجود ہیں سبھی اپنے اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز لے رہے ہیں اور عوام کے ہاتھ میں لولی پپ پکڑوا کے اپنی تمام تر زمہ داریوں سے کنارہ کش ہوکر ایک پروپیگنڈے کی صورت میں ملبہ سارا صوبائی حکومت پر ڈال کر مزے لے رہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہوتی ہے ہمارے ہاں جہاں جس کا ووٹ بینک ہوگا وہ وہیں پر کام کروائے گا مگر یہاں تو گنگا الٹی بہتی ہے جب دوسروں پر تنقید کرنی ہو تو خود فرشتے بن جاؤ اور جب خود پر کوئی انگلی آئے تو تروڑ مروڑ کہ ایک نیا رنگ دے دو کبھی سندھ کہ کسی اور شہر کی بات ہوئی ہو کہ وہاں بارشوں کا پانی رکا ہے ٹریفک جام ہے لوگ مشکلات میں ہیں نہیں نا اس کی وجہ یہی ہے کہ کردار اداکارہ کرتے ہیں اور کہانی کو ایک نیا روپ دے کر گمراہ کرتے ہیں دو سال ہوگئے نئے ممبران اسمبلی کو ان سے بھی تو پوچھنا چاہئے کہ آپ نے کیا کچھ کیا اسمبلی میں یا پھر اپنے حلقے میں اسی طرح بلدیاتی اداروں سے بھی اور مئیر کراچی سے بھی کہ فنڈز کدھر گئے ویسے حد ہوتی ہے ہمارے ہاں بس سرا پکڑوا کہ چھوڑ دیتے ہیں باقی سادہ عوام سنبھال لیتی ہے اپنی لاعلمی سے اور اداکار اداکارہ کرتے رہتے ہیں۔