بریکنگ نیوز

المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور کا افتتاح

1CF72C5C-66A1-432D-89D5-FF26FFF7DE0D.jpeg

لاہور:المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کے زیر اہتمام امراض چشتم میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کے لئے المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور کا افتتاح ہو گیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصو صی سنیئر صحافی اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ جبکہ اے ٹی آئی کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی، طارق حمید فضل، خالد حمید فضل، مسرت قیوم،آنکھوں کے سنیئر ماہر اور ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چودھری، میاں آصف وحید، شہزادہ عبدالرﺅف ،انجمن طلبا اسلام پنجاب کے ناظم حسنین نوری،لاہور کے ناظم دانش مصطفی وڑائچ، ڈاکٹر شکیل قریشی، روبینہ شکیل ،نصرت سلیم، اویس یاسین سمیت معروف سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ امراض چشم میں مبتلا مریضوں کے لئے شعبہ بیرونی مریضاں اور لیب کے شعبہ جات نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح ربیع الاول کے موقع پر ہو گا،تقریب کے دوران معروف سنیئراینکر پرسن سہیل وڑائچ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انسانیت کی فلاح عظیم عبادت ہے، درد دل اور احساس نے انسانیت کو عروج دیا ہے،

دنیا میں تمام مخلوق کے40بڑے گرو ہ ہیں،انسان واحد مخلوق ہے جس کے بے شمار گروپ ، قبائل اور خاندان ہیں،انسان کو انسانوں سے پیار کے لئے پیدا کیا گیا، ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اچھے کام اکھٹے مل کر جار ی رکھیں ، آئی ہسپتال بورڈ اف ڈائریکٹر کے صدر طارق حمید نے کہا کہ ہسپتال میں مستحق مریضوں کی آنکھوں کے معائنہ،سفید موتیا کی تشخیص، بغیر ٹانکے کے آپریشن ، لینز اور طبی معائنہ جات سمیت تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی،ہسپتال میں شریعہ بورڈ کی خاتون سربراہ نصرت سلیم نے کہا کہ ہسپتال میں زکوة، خیرات کے لئے شریعہ ڈیپارٹمنٹ قائم ہو گا جہاں شرعی اصولوں کے مطابق مستحقین کو علاج کی سہولیات دستیاب ہو گی اور کسی کی عزت نفس مجروح نہیں ہو گی، ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چودھری نے کہا کہ مستحق مریضوں کے لئے سفید موتیا سمیت آنکھوں کے تمام امراض کا صاف ستھرے ماحول اور جدید طریقہ طریقوں کے مطابق علاج ہو گا۔بعد ازاں تمام شرکا نے شعبہ لیب اور او پی ڈی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں علاج اور امراض کی تشخیص کی سہولیات کو سراہا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ