بریکنگ نیوز

زونگ فور جی کا بُک می کے ساتھ باہمی اشتراک

IMG-20200918-WA0013.jpg

صارفین کی سہولت کے لیے زونگ فور جیکا بُک می کے ساتھ باہمی اشتراک
اسلامآباد:پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے معتبر ترین ادارے زونگ فور جی نے اپنے 37 ملین سے زائد صارفین کو آن لائن ریچارج کی خدمات مہیاکرنے کے لیے بُک می ویب سائٹ کے ساتھ باہمی اشتراک کر لیا۔ زونگ فور جی اور بُکمی کے باہمی معائدے کے ساتھ اب زونگ صارفین بُکمی ویب سائٹ اور ایپ کے زریعے چوبیس گھنٹے موبائل بیلنس، پیکجز اور دیگر سروسز باآسانی حاصل کر سکیں گے۔ صارفین کو بہتر سے بہترین سروسز مہیاکرنے کے لیے پر عزم زونگ فورجی کی جانب سے بُکمی کے ساتھ کیا گیا اشتراک آن لائن اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نہایت مثبت پیش رفت ثابت ہو گا۔ زونگ کاحالیہ اقدام کمپنی کی طرف سے نئی منزلوں کاسنگ میل ثابت ہو گا۔
ممتاز ویب سائٹ بُکمی کے ساتھ باہمی اشتراک کے معائدے کے حوالے سے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں روزافزوں ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد آن لائن ادائیگیوں اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز کےاستعمال کی جانب راغب ہو رہی ہے اور اس ضمن میں زونگ اپنے صارفین کو بہتر اور مربوط روابط یقینی بنائے رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہا ہے، انکاکہنا تھا پاکستان کی موبائل اور ڈیجیٹل انڈسٹری میں جدت اور معیار کے حوالے سے زونگ نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور اپنی روایات کےعین مطابق مستقبل میں ایسے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
زونگ کے ساتھ معائدے کے حوالے سے بُکمی کے سی ای او فیضان اسلم کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کےاس دور میں صارفین کی جانب ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل سروسز کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات اورترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے بُکمی جدت اور سہولت سے بھرپور خدمات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ زونگ فور جی کے ساتھ معائے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ باہمی اشتراک دونوں اداروں کے صارفین کے لیے بہتر سروسز کے حصول میں اہم کردار اداکرے گا۔
زونگ فور جی کے ساتھ چینل پارٹنر سشپ معائدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بُکمی کی منیجر ڈیجیٹل پروڈکٹس اینڈ بزنس خوشنماجمال نے کہا کہ اپنے 4.6 ملین صارفین کے ساتھ بُکمی ڈیجیٹل سروسز کی مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ مستحکم مقام کے حصول کی جانب گامزن ہے۔ بُکمی کی جانب سے صارفین کی سہولت کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے خوشنما جمال نے مستقبل قریب میں نئے اور جدت سے بھرپور اقدامات کی نوید بھی سنائی۔
اس سے قبل زونگ اور بکمی 2017 میں بھی ایک معائدہ کر چکے ہیں جس میں صارفین کو بغیر ڈلیوری چارجز کے سینما، ٹرین اور مختلف تقریبات کے ٹکٹس گھر کے دروازے تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ