بریکنگ نیوز

فائیو جی کا آغاز: چائنہ موبائل کی جانب سے توانائی کے مٶثر استعمال کےلیےجدید نظام نصب

images.png

فائیو جی کا آغاز: چائنہ موبائل کی جانب سے توانائی کے مٶثر استعمال کےلیےجدید نظام نصب
پاکستان میں فائیو جی سروسز کے آغاز اور ٹیلی کام سیکٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے ٹیلی کمیونکشن انڈسٹری کے معتبر ترین ادارے چائنہ موبائل پاکستان نے توانائی کے مٶثر استعمال کےلیے جدید ترین ڈیجیٹل مینجمنٹ سلوشن نصب کر دیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں اس نئے نظام کا استعمال نہ صرف کمپنی کے موجودہ نیٹ ورک میں توسیع اور جدت کا باعث بنے گا بلکہ فائیو جی سروسز کے آغاز کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو گا۔
چائنہ موبائل پاکستان ملک میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ توانائی کے حوالے سے مختلف مسائل کے لیے جدت سے بھرپور ٹیکنیکل سلوشنز کے باعث نمایاں شناخت کا حامل ادارہ بن چکا ہے۔
پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو مہنگی بجلی، سائٹس کی کمیابی اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی مسائل فائیو جی اور دوسری جدید سروسز کے آغاز میں مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔چائنہ موبائل کا توانائی کے مٶثر استعمال کے حوالے سے جدید ڈیجیٹل مینجمنٹ پلیٹ فارم ان مسائل کے حل کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہو گا۔
جدید ترین نیٹ ورک سلوشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتےہوئے چائنہ موبائل پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چائنہ موبائل جہاں ملک میں جدید اور عالمی معیار کی سیلولر اور ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی میں نمایاں مقام رکھتی ہے وہیں کمپنی اپنے نیٹ ورک کو جدت سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئے وسائل بروئے کار لانے کےلیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ انکاکہنا تھا کہ نئے ڈیجیٹل مینجمنٹ پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد بھی نیٹ ورک کو فائیو جی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ چائنہ موبائل توانائی کے شعبے میں وایرلیس سینسنگ، ہائی ایفیشنسی ماڈیول کے ساتھ ساتھ ون سائٹ ون سلوشن جیسے جدید ترین سلوشنز کو استعمال کررہا ہے۔ اس کے ساتھ توانائی کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔
گزشتہ کچھ برسوں سے چائنہ موبائل پاکستان توانائی کےشعبے میں جدت کے حوالے سے اپنی کارکردگی کے باعث نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے۔ چائنہ موبائل پاکستان میں ڈی جی ریموول ری کنسٹرکشن کے لیے جدید سلوشنز فراہم کرنے والے پہلے آپریٹر کا اعزاز حاصل کر چکا ہے جبکہ رواں برس میں کمپنی دو ہزار سے زائد سائٹس کی انرجی ری کنسٹرکشن کا کام بھی مکمل کر چکی ہے۔
دنیامیں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز کی مانیٹرنگ کرنے والا معتبر ترین ادارے اوپن سگنل کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ میں چائنہ موبائل کو پاکستان کا بہترین نیٹ ورک قراد دیا گیاہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چائنہ موبائل پاکستان کو سات میں سے پانچ مختلف کیٹیگریز میں باقی نیٹ ورک آپریٹرز پہ واضح سبقت حاصل ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ