بریکنگ نیوز

کم کارڈیشن سمیت درجنوں شوبز ستاروں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کرنے کا اعلان

2019_10_05_80431_1570261445._large.jpg

امریکی اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشن اور دیگر درجنوں شوبز ستاروں نے نفرت آمیز پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کم کارڈیشن نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا بیان میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے بہت سنجیدہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کم کارڈیشن اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بائیکاٹ سول سوسائٹی کی جانب سے شروع کی گئی اسٹاپ ہیٹ فار پرافٹ (stophateforprofit) مہم کا حصہ ہے۔

اس مہم کے تحت شوبز شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کریں گے۔

کم کارڈیشن نے لکھا کہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے نفرت، پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے کے معاملے پر میں خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ غلط معلومات سے ہمارے الیکشن اور جمہوریت پر سنگینں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس مہم میں ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو، ساشا بیرون، جینیفر لارنس اور گلوکارہ کیٹی پیری بھی شامل ہیں۔

گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر لکھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے غلط معلومات پھیلانے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔

خیال رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف اسٹاپ ہیٹ فار پرافٹ مہم رواں برس جون میں شروع ہوئی تھی جس میں ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت آمیز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک جو انسٹا گرام اور واٹس ایپ کا بھی مرکزی گروپ ہے، اس نے گزشتہ برس اشتہارات کی مد میں 70 ارب ڈالر کمائے تھے۔

جون میں ہی فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ایسے تمام اشتہارات ہٹا دیے جائیں گے جو نفرت پر مبنی ہوں گے لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز اشتہارات اور غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ