بریکنگ نیوز

*جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم* !!!!

IMG-20201016-WA0100.jpg

نائمہ برڑو
سیکریٹری اطلاعات شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کراچی

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے فورا بعد جہاں لاکھوں کروڑوں لوگ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سحر انگیز شخصیت اور سیاست سے متاثر ہوئے وہی کراچی میں پاکستان چوک سے تعلق رکھنے والے ایک سولہ سالہ نوجوان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فکر اور فلسفے سے متاثر ہو کر پاکستان پیپلزپارٹی کے کارواں میں شامل ہوئے اور بھٹو ازم کا پرچم تھاما اور تادمِ مرگ اس پرچم کو نہ ہی گرنے دیا اور نہ ہی جھکنے دیا ۔اس نوجوان کا نام راشد حسین ربانی تھا جو پاکستان پیپلزپارٹی کی پہلی تنظیم کے سب سے کم عمر ترین وارڈ صدر تھے۔ جناب راشد حسین ربانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور تنظیمی صلاحیت کا لوہا پاکستان کی تاریخ کے بدترین آمر جنرل ضیاء الحق کے دور میں منوایا اور انہیں قید و بند کی صعوبتوں کے ساتھ جسمانی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔ یوں تو راشد بھائی کی زندگی کا بڑا حصہ آمریتوں کے خلاف جدوجہد اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرا ، ،لیکن آپ نے سیاست کا عروج بھی خوب دیکھا ، سینیٹر شپ, ،ایڈوائزر ، اسپیشل اسسٹنٹ غرض سارے ہی حکومتی اور تنظیمی عہدوں پر فائز رہے ۔
لیکن پارٹی کارکنان کے لئے ان کے گھر اور دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ۔ وہ سندھ بالخصوص کراچی شہر کے پارٹی کارکنان کے لیے ایک شجر سایہ دار کی صورت ان کے سروں پر قائم تھے ۔ راشد ربانی بھائی عاجزی اور انکساری کا مجسم پیکر تھے ، مگر افسوس کے 15 اکتوبر 2020 کی شام راشد حسین ربانی ہزاروں سیاسی ساتھیوں کو داغ مفارفت دے کر دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ۔
لیکن راشد حسین ربانی کی محبت شفقت اور ملنساری پارٹی کارکنان کے درمیان ہمیشہ زندہ رہے گی ۔اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ۔

الوداع راشد بھائی
الوداع

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ