بریکنگ نیوز

ڈاکٹر ایک مسیحا ہوتا ہے

IMG-20201204-WA0012.jpg

تحریر پروفیسر فتح محمد ملک

ہماری تہذیب میں ڈاکٹر کو مسیحا کہتے ہیں اور یہ ہماری تہذیب کا وہ رخ ہے کہ جو عالمی تہذیب میں اور کہیں نظر نہیں آتا ۔لیکن افسوس صد افسوس کہ مسیحاؤں کو کہ جو ہمارے مریضوں کے لئے اللہ کے حکم سے شفا مہیا ہو نے کا ذریعہ بنتے ہیں ، اور انسانی درد میں جن کے دل ہر وقت جذب رہتے ہیں ،اور جب وہ مریضوں کا علاج کرتے ہیں تو خود کو بھول جاتے ہیں اور اس مریض کی جو تکالیف ہیں اسے اپنی ذاتی تکلیف سمجھ لیتے ہیں اور اس کے علاج کے لیے اپنا وقت صرف کرتے ہیں اپنا ایمانی جذبہ استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے ڈاکٹر اور ہسپتال میں کام کرنے والاسارا عملہ ، یہ سب لوگ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ان کا احترام ہم پر فرض ہے ۔ افسوس کہ ہمارے ہاں اس فرض میں کوتاہی رفتہ رفتہ عام ہوتی جارہی ہے۔
آج کل آئے روز ٹیلی ویژن پر ایسی خبریں دیکھنے کو مل جاتی ہیں کہ جیسے کوئی مریض آتا ہے ، سسکتا بلکتا ہوا ، تو اس کے ساتھ لواحقین، جو کہ اسے ہسپتال لے کر آتے ہیں وہ اللہ سے دعا مانگ رہے ہیں کہ ہمارے مریض کو شفا مل جائے۔ اچانک وہ ہسپتال میں غیظ و غضب سے بھرا ہوا کوئی ہجوم دیکھتے ہیں جیسے انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں کا کوئی ریوڑ ہے جو ہسپتال میں گھس آیا ہے۔ معلوم کرو تو پتہ چلتاہے کہ ان کے مریض کی طبعیت بگڑی یا وہ وفات پاگیا اور اب یہ اس کا سارا الزام ہسپتال اور ڈاکٹر پہ لادے ہوئے یہاں چڑھائی کرچکے ہیں۔ ایسے مناظر دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم بحیثیت قوم تہذیب و شائستگی اور اسلام کی حکمت سے بہت دور ہو چکے ہیں کیونکہ اسلام کی حکمت میں تو جو لوگ دوسرے انسانوں کو ان کی تکالیف میں شفا بخشنے کا کام کر رہے ہیں اور اپنے کام میں سرگرم ہیں وہ لوگ انسانیت کے مسیحا ہیں ۔
صدافسوس !کہ ہم اپنے مسیحاؤں کو وہ عزت نہیں دے پا رہے جس کے وہ مستحق ہیں ۔ ہمہ وقت دل سے یہی دعا کرتا رہتا ہوں کہ اے کاش ہمارے ہم وطنوں کو اس حد تک تہذیب اور شائستگی کا رویہ نصیب ہو کہ وہ اپنے مسیحاؤں کو اپنا مسیحا سمجھ سکے نہ کہ انہیں اپنا دشمن سمجھتے رہیں۔
پروفیسر فتح محمد ملک

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ