بریکنگ نیوز

پانچ جنوری ذولفقارعلی بھٹو کا 93واں یوم پیدائش

WhatsApp-Image-2021-01-05-at-12.39.17-PM.jpeg

تحریر: ملک رمضان اسراء

18 نومبر 1971 کو نیویارک سے پاکستا ن کے لیے روانہ ہوتے وقت بھٹو صاحب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا۔

ساری دنیا سے کہہ دو، ہماری پیٹھ پرسے دور ہٹ جائے۔ ہم پر اپنا بوجھ حتی کہ اپنا سایہ تک نہ ڈالے۔ ہمیں صرف اپنی دعاوں میں یاد رکھے ۔ اس کے سوا ہمارے لیے کچھ نہ کرے۔

ہمیں مہلت دیں تاکہ ہم اپنے گھر کو ٹھیک ٹھاک کر لیں ۔ ہم پر جو وقت آن پڑا ہے وہ بڑا سخت ہے مگر ہمارے اندر اس سخت وقت سے نمٹنے کی پوری ہمت ہے اور ہمیں اپنے اوپر بھروسہ ہے کہ ہم اپنے قومی جسم کے چاروں طرف بکھرے ہو ئے اجزا کو اکٹھا کرنے میں کامیا ب ہوجائیں گے۔ کوئی بات نہیں ، یہ بکھر ے ہوئے اجزا خواہ کتنے ہی چھوٹے ہیں، ہم ان چھوٹے اجزا کو جوڑ کر ایک نیا مضبوط، مستحکم اور ہر لمحہ آگے کی سمت رواں پاکستان تعمیر کریں گے۔

15 دسمبر 1971 کو سلامتی کونسل میں اپنی آخری تقریر کے بعد بھٹو صا حب ، ابھی نیو یارک ہی میں تھے جب چند گھنٹوں بعد 16 دسمبر کا گجر بجا ۔ ٹو ٹے دل اور ٹو ٹے پا کستان کے ساتھ بھٹوصاحب اپنے آئندہ لائحہ عمل پر غور ہی کر رہے تھے جب انہیں فورا
پا کستان واپس پہنچنے کے لیے کہا گیا۔ بھٹو صا حب کو کو ئی اندازہ نہیں ہوگا کہ ہا رے ہو ئے فوجی جرنیلوں کے دل میں کیا ہے۔ وہ غا لبا پا رٹی کے دوستوں سے بھی رابطے میں رہے ہوں گے اور انہیں فوری طو ر پر واپسی کا اشارہ ملا ہوگا۔

واپسی پر بھٹو صا حب کے سا تھ کچھ بھی پیش آ سکتا تھا۔ شکست خوردہ جرنیل بُری طرح جھلا ئے ہوئے تھے۔ ایک منتخب عوامی رہنماء شیخ مجیب پہلے سے یحییٰ خان کا قیدی تھا۔ جسے اس نے کئی مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی تھی اور اب بھٹو صاحب؟ لیکن کچھ جرنیلوں نے پاکستان سے مزید کھیلنے کی بجائے انتقال کا راستہ اختیا ر کیا۔ ان کی یہ سمجھداری اس وقت پاکستان کی بقا کیلئے مدد گار ثابت ہوئی ۔

1971 ابھی ختم نہیں ہوا تھا لیکن نئے پا کستان کی بنیادی پڑ چکی تھیں ۔ میں پاکستان کے دولخت ہوجانے پر یوں محسوس کر رہا تھا جیسے میرا اپنا وجود دو ٹکڑے ہوگیا ہو۔ سیاست بہت پیچھے رہ گئی تھی اب مجھے اسمبلیاں تک بے معنی لگنے لگی تھیں۔ منظر تیزی سے تبدیل ہو رہے تھے۔ 20 دسمبر 1971 کی صبح پی آئی اے کا ایک طیا رہ اسلا م آبا د کے ایئر پورٹ پر اترا۔ نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس بھٹو صا حب طیارے سے اُترے اور مصطفیٰ کھر کی کار میں سوار ہوگئے۔ کار ایوان صدر پہنچی، جہاں انکے یحییٰ خا ن سے دو گھنٹے تک مذاکرا ت ہوئے۔ غلام اسحا ق خان نے جو پاکستان کی آئندہ سیاست میں بڑے اداکار کے طور پر ابھرنے والے تھے یحییٰ خا ن سے کھڑے کھڑے ان کے استعفی پر دستخط لیے۔ اس تقریب میں پیپلزپارٹی کے قا ئم مقام سربراہ جے اے رحیم اور غلام مصطفیٰ کھر شامل تھے۔ غلام اسحاق خا ن نے انتقال اقتدار کی رسوما ت انجا م دیں ۔ شا م ساڑھے چا ر بجے صدارتی جھنڈے والی ایک کار ایوان صدر سے باہر نکلی جس پر بھٹو صاحب سوار تھے۔ سابق وزیر خارجہ اور پا کستا ن پیپلزپارٹی کے چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کے پہلے صدر اور چیف مارشل لاء ایڈ منسٹریٹر کے عہدوں کا حلف اُٹھایا تھا ۔ پاکستان کی تا ریخ میں بھٹو صاحب پہلے سویلین چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے۔ اسی طرح پاکستا ن کی تا ر یخ میں یہ پہلی بار ہوا تھا کہ انتقال اقتدار کا مرحلہ دن کی روشنی میں طے ہوا۔

حلف اُٹھانے کے بعد صدر بھٹو نے قوم سے پہلا خطا ب کیا ۔ میں مبہو ت بنا اپنے پا رٹی سا تھیوں کے سا تھ ان کا خطا ب سن رہا تھا ۔

ہم اپنی قومی زند گی کے بد تر ین بحران سے دو چا ر ہیں ۔ ہمیں ٹکڑے جمع کرنے ہیں ۔ بہت چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ۔ ہم نیا پا کستان بنائیں گے ۔ میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں تقریبا آخری وقت پر پا کستان کی تا ر یخ کے فیصلہ کن مر حلے پر آیا ہوں۔ ہم ایک نیا پا کستان بنائیں گے، ایک خوشحال اور تر قی پسند پاکستان، ایک ایسا پاکستان جو استحصال سے پاک ہوگا، قا ئد اعظم بانی پا کستان قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے تصور کا پا کستان، ایسا پاکستان جس کے لئے برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جان و آبرو کی قربانی دی تاکہ وہ یہ نیا وطن بنا سکیں۔ ایسا پاکستان بنے گا، بن کے رہے گا ۔ یہ میرا ایمان ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے تعاون، مفاہمت اور رواداری سے ہم ایک زیادہ مضبوط اور زیادہ بڑی مملکت کی حیثیت سے ابھر یں گے۔

ذولفقارعلی بھٹو کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر غلام حسین کی کتاب “میری داستان جدوجہد” سے اقتثابات۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ