بریکنگ نیوز

نگران حکومت میں تقرر و تبادلے شروع: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری تبدیل

185277_2864266_updates.jpg

اسلام آباد: ملک میں نگران حکومت کے قیام کے بعد تقرر و تبادلوں کے آغاز میں پہلے مرحلے میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد اور وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکریٹری کو تبدیل کردیا گیا۔

حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی تقرر و تبادلوں کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے اور اس ضمن میں وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری کامران علی افضل کا تبادلہ کردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کامران علی افضل کو خزانہ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ کاظم نیاز کا تقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیے جانے والے گریڈ 21 کے کاظم نیاز اکنامک افیئرز ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا حکم جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو تبدیل کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فواد حسن فوادکو ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ سہیل عامر کو نگران وزیراعظم کا پرنسپل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

سہیل عامر اس سے قبل سیکریٹری کابینہ ڈویژن کےعہدے پر تعینات تھے اب ان کی جگہ سید ابو احمد عاکف کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top