بریکنگ نیوز

آخر ادارے اپنا کام کیوں نہیں کرتے؟

FB_IMG_1592217562416.jpg

تجزیہ آزاد احمد چوہدری

آج سیشن کورٹ اسلام آباد نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی ریچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے اس سے پہلے جب موصوفہ نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات لگائے تھے تو انہوں ملک بھر کے کئی تھانوں میں مقدمات درج کروانے کی کوششیں کیں مگر پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری رہے اس کے بعد ایف آئی اے نے بھی مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ بالآخر پیپلز پارٹی کی قیادت کو عدالت کا دروازے کھٹکھٹانا پڑا اور آج عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
یہاں یہ بات کرنا چاہوں گا کہ آیا ہمارے ادارے اپنا کام کرنے میں اتنے آزاد کیوں نہیں ہیں ایسے مقدمات کے اندراج کے لئے بھی عدالت کو مداخلت کرنی پڑتی ہے اس سے عام عوام کے سامنے اداروں کا وقار کیا رہ جاتا ہے جو آئین و قانون سے انحراف ہو کر کس کا حکم مان رہے ہیں کیا یہ غداری نہیں ہے وگرنہ پولیس تو ماسک نہ پہننے والوں کو بھی قانون سکھا رہی ہوتی ہے 500 سے لے کر 3000 تک جرمانے کرتے ہوئے ۔
ہمارے اداروں سے بھی یہ سوال پوچھنے چاہئے کہ آیا وہ اپنے فرائض و زمہ داریوں کو کیوں پیچھے کر کہ کسی اور کو خوش کر رہے ہیں اور اس دور حکومت میں تو بہر صورت سوال ہونے چاہئے کیونکہ عمران خان صاحب اپوزیشن کے دورانیہ میں کنٹینر پر چڑھ کر کہا کرتے تھے کہ پولیس کا محکمہ غیر سیاسی ہونا چاہئے اور ہر بات پر خیبرپختونخواہ کی پولیس اصطلاحات پر بات کیا کرتے تھے بالخصوص پنجاب پولیس کو وہ بہت تنقید کیا کرتے تھے اب جبکہ مرکز کیساتھ ساتھ پنجاب میں بھی عمران خان صاحب کی حکومت ہے مگر اصلاحات تو دور کی بات ہے پہلی کی بھی کسر نہ چھوڑی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top