بریکنگ نیوز

عسکری قیادت سے ملاقات کرنے والوں میں کون کون شامل تھا؟

Qamar-Javeed-Bajwa.jpg

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ عسکری قیادت سے ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز کے سوا کسی معاملے پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے وزیرریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق سمیت عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما بھی شریک تھے۔
عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات، فوج کو سیاست سے دور رکھنے پر زور

شیخ رشید کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز کی بات کرنے پر آرمی چیف نے واضح کردیا کہ چیئرمین نیب اور الیکشن کمشنر آپ لگاتے ہیں، آپ کا فرض ہے دیکھیں ٹھیک بندہ لگایاہے یا غلط۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپوزیشن رہنماؤں سے کھل کر کہا کہ فوج کو مداخلت کا کوئی شوق نہیں،کل آپ کی منتخب حکومت ہوئی تو اُس کے بھی ساتھ ہوں گے، آپ اپنے انتظامات ٹھیک کریں، پولنگ اسٹیشن کے باہر فوجی اس لیے کھڑے ہوتے ہیں کہ آپ بُلاتے ہیں، آپ لڑتے جھگڑتے ہیں۔

شیخ رشید کے مطابق گلگت بلتستان کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے لیے بہت اہم ہے، سب نے اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائےگا،گلگت بلتستان میں الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔
گلگت بلتستان انتخابات؛ قومی سلامتی کے اداروں کا فوج کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا مشورہ

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈ ی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملکی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے گذشتہ ہفتے ملاقات کی ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top