بریکنگ نیوز

پی ٹی اے کی جانب سے جاز کو سپر فور جی کے استعمال پر پابندی عائد

جاز پر سپر 4جی کی اصطلاح استعمال کرنے پر پابندی
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے 11 فروری 2021 کو جاز پر سپر 4جی کی اصطلاح استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی اور جاز کو ہدایت کی تھی کہ وہ 15 دن کے اندر اپنے تمام اشتہارات اور بل بورڈز پر سپر 4 جی استعمال کرنا بند کر دے۔ پی ٹی اے نے سپر 4 جی اور سپر نہیں تو 4جی نہیں کو عام صارفین کیلئے گمراہ کن قراردیا گیا تھا۔ جاز اپنی انٹرنیٹ سروس کیلئے 2018 سے سپر 4 جی کی اصطلاح کی تشہیر کر رہا ہے جس کا پی ٹی اے نے نوٹس لیا اور تشہیر بند کرنے کا حکم دیا جس کے خلاف جاز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی اور موقف اختیار کیا کہ اس کو صرف مارکیٹنگ کے نکتہ نظر سے استعمال کیا جارہا ہے جاز نے عدالت میں تسلیم کیا کہ سپر 4 جی کا کوئی تکنیکی پہلو نہیں ہے اور جاز کو دوسروں پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اور کیس کی آئندہ سماعت 15 اپریل کو ہوگی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top