بریکنگ نیوز

این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دے دی

images.jpg

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دے دی۔

یہ بھی پڑھیں
کراچی، نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ
پنجاب کے وزیر تعلیم کا گرمی کی چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق اہم اعلان
دی نیوز کی خبر کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ہے۔

این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے جب کہ پنجاب حکومت کا مؤقف ہےکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لیے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top