بریکنگ نیوز

سی پیک کے تحت صنعتی یونٹ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کریں گے۔

199816_242520_updates.jpg

سی پیک کے تحت صنعتی یونٹ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کریں گے۔
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوۓ سی پیک اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت صنعتی یونٹ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کریں گے،
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ فری زون فیز 1 جو 60 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے پہلے ہی 46 سرمایہ کاروں کو راغب کرچکا ہے جبکہ 12 فیکٹریاں قائم کی جاچکی ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ 2,200 ایکڑ پر مشتمل فری زون فیز 2 اس سال ستمبر تک مکمل ہوجائے گا اور اس سے زیادہ سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ بندرگاہ نے گزشتہ دو سالوں میں 12,000 ملازمت کے مواقع پیدا کیے ہیں۔۔۔!

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top