بریکنگ نیوز

متعلقہ ڈگری نہ ہونے پر صدر نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانےکا حکم

Islamabad-High-Court.jpg

متعلقہ ڈگری نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز زبیر سومرو کی تعیناتی کے خلاف درخواستیں منظورکرلیں۔

عدالت نے تعیناتی کے خلاف درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد 2 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کے 12 جنوری 2019 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ طارق عثمانی کی تعیناتی شفاف نہیں بلکہ رولز کے خلاف ہے، صدر نیشنل بینک کے عہدے کے لیے بینکنگ یا فنانس کی ڈگری کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ عارف عثمانی کے پاس متعلقہ تعلیمی قابلیت نہیں بلکہ ان کے پاس فزکس کی ڈگری ہے۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ طارق عثمانی کی تعیناتی شفافیت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوئی لہٰذا اسےکالعدم قرار دیا جائے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top