بریکنگ نیوز

زونگ فور جی پاکستان نیشنل پب جی چمپیئن شپ کاآفیشل پارٹنر بن گیا

images.png

اسلام آباد (14 جولائی): پاکستان میں آن لائن گیمز کے لیے سب سے زیادہ قابل اعتماد سمجھے جانیوالے زونگ فور جی نے گیمنگ کی دنیا میں اپنی افادیت منواتے ہوئے پاکستان پب جی موبائل نیشنل اینڈ کیمپس چیمپیئن شپ کے دوران مربوط روابط یقینی بنائے رکھنے کے لیے باقاعدہ شراکت داری قائم کر لی۔ قومی سطح کے بہترین کھلاڑی اور ٹیمیں پی ایم پی ایل پوزیشنز اور مختلف انعامات کے لیے مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ زونگ فور جی کی جانب سے یہ شراکت داری ڈیجیٹل سہولیات کی متلاشی نوجوان نسل کے لیے بہترین ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کی غماز ہے۔ زونگ فور جی پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مزین تعمیری اور محفوظ انٹرٹینمنٹ تک رسائی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
پب جی موبائل نیشنل چیمپیئن شپ پاکستان 2021 کے ساتھ شراکت داری کو زونگ فور جی کی جانب سے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زونگ بلاشبہ پاکستان میں گیمنگ کے حوالے سے معتبر ترین نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پب جی نیشنل چیمپیئن شپ کے ساتھ یہ معائدہ زونگ کی جانب سے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تکمیل کی طرف اہم ترین قدم ہے۔ زونگ فور جی کے ترجمان نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ زونگ نوجوان نسل کو تخلیقی اور جدت سے بھرپور مواقعوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ پاکستانی نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا کھل کے مظاہرہ کر سکیں۔
اس موقع پر پاکستان میں پب جی موبائل کے سربراہ خاور نعیم کا کہنا تھا کہ زونگ فور جی کے ساتھ یہ پارٹنر شپ ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ زونگ فور جی کی جدید ٹیکنالوجی سے مزین ڈیجیٹل سروسز اس چیمپیئن شپ میں بلاتعطل اور مربوط روابط یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ خاور نعیم کا کہنا تھا کہ پب جی موبائل اس وقت گیمنگ کے حوالے سے پاکستان میں معروف ترین برانڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پب جی موبائل اپنے شراکت داروں کے تعاون سے پاکستان میں آن لائن گیمز کے لیے مقامی ای سپورٹس ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستای یوتھ کے ای گیمنگ میں ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پب جی موبائل ای سپورٹس کے فروغ کے لیے مقابلوں کا یقینی بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے ہم اپنی گیمز کو لوکل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں پب جی موبائل کی جانب سے اردو اور پنجابی زبان میں وائس پیک بھی جاری کیے چکے ہیں۔
پب جی موبائل اس وقت گیمنگ میں سب سے اہم نام ہے جو پاکستان میں ای سپورٹس کے کھلاڑیوں کے لیے سب سے زیادہ مواقع فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں اپنے 14 ہزار فور جی ٹاورز کے ساتھ بلا تعطل رابطوں کی فراہمی یقینی بنانے والے ادارے زونگ فور جی کے تعاون سے پب جی پاکستان میں ای سپورٹس کو نئی بلندیوں کی طرف گامزن کر ے گا۔
زونگ اپنے سلوگن Lets get digital کے حصول کے لیے متعدد اہم اقدامات اٹھا چکا ہے اور یہ شراکت داری بھی ان میں سے ایک ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے زونگ فور جی ای سپورٹس سمیت دوسرے اہم شعبوں میں کام کر رہا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top