بریکنگ نیوز

مائی زونگ ایپ کے صارفین کے لیے خصوصی وٹس ایپ آفر متعارف کروا دی گئی

images.png

پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے معروف ترین اداے زونگ فور جی نے اپنے آن لائن پورٹل مائی زونگ ایپ کے صارفین کے لیے خصوصی وٹس ایپ آفرمتعارف کروا دی۔
مائی زونگ ایپ استعمال کرنے والے صارفین وٹس ایپ آفر میں 35 فیصد کی خصوصی رعایت حاصل کر سکیں گے۔ یہ خصوصی وٹس ایپ آفر مائی زونگ ایپ کے صارفین اب 55 روپے کے بجائے محض 35 روپے بیلنس کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ مائی زونگ ایپ کے صارفین یہ خصوصی آفر 31 اگست 2021 سے 2 ستمبر 2021 تک حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مائی زونگ ایپ پر متعارف کروائی گئی فلیش سیل کے تحت مختلف سروسز پر 70 فیصد تک کی خصوصی رعایت بھی حاصل کر سکیں گے۔
زونگ کی جانب سے متعارف کروائی گئی خصوصی وٹس ایپ آفر کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کو انکی توقعات سے زیادہ بہتر اور کارآمد سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں اور مائی زونگ ایپ پر جاری میگا فلیش سیل اس امر کی غماز ہے۔ صارفین کے اعتماد کو بنیادی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وٹس ایپ آفر حاصل کرنے والے صارفین مائی زونگ ایپ پر جاری میگا فلیش سیل کے تحت دی جانے والی متعدد دیگر آفرز اور رعایتوں سے بھی بہرہ مند ہو سکیں گے۔
زونگ فور جی کی جانب سے مائی زونگ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے میگا سیل آفر جاری ہے جس کے ذریعے آن لائن پورٹل استعمال کرنے والے صارفین اپنی پسندیدہ سروسز انتہائی ارزاں نرخوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فلیش سیل اس وقت مائی زونگ ایپ پر جاری ہے جس کے تحت تمام پروڈکٹس اور سروسز پر ہر ماہ نت نئی ڈیلز آفر کی جاتی ہیں تاکہ صارفین اس آن لائن پورٹل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔
اپنے صارفین کی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے زونگ فور جی نے اپنے آن لائن پورٹل میں متعدد نئی سہولیات بشمول خصوصی ڈسکاٶنٹس، یومیہ انعامات، پارٹنر شپس، تفصیل پوسٹ پیڈ بلنگ سمیت تفریحی اور معلوماتی پورٹلز کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top