بریکنگ نیوز

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی

shadaab-khan.jpg

نیوزی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھیجنے کی منظوری دیدی۔

کیوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے سکیورٹی ماہر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کپتان ٹام لیتھم نے ڈھاکا سے زوم پر بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈیکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے۔

کیوی قائد کا کہنا تھا کہ رگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ان کی پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان ہے۔

کیوی میڈیا کے مطابق بورڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بھی دورہ پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top